رمضان میں سحری اور افطاری کون بناتا ہے؟ اداکارہ صرحا اصغر نے اپنے گھریلو معمولات سے متعلق انکشاف کر دیا

image

معروف پاکستانی شوبز اداکارہ و ماڈل صرحا اصغر نے پروگرام میں ایک اہم انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں اُن کے خاوند ہی سحری اور افطاری کا اہتمام کرتے ہیں۔

اداکارہ صرحا اصغر نے اپنے حالیہ وی لاگ میں اپنے شوہر کی کھل کر تعریفیں کی ہیں۔

صرحا کا بتانا ہے کہ اُن کے سارے سسرالی بیرونِ ملک مقیم ہیں جبکہ کراچی میں صرف وہ اور اُن کے شوہر ہی مقیم ہیں۔

اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے خاوند کو اچھا لگتا ہے کہ ماہ صیام میں کھانے کی میز اچھی طرح سے سجی ہو اور اُن کی خواہش ہوتی ہے کہ صرف ایک سے دو پکوان ہی کافی ہیں مگر اُن کے شوہر کو کھانے پینے سے بہت شغف ہے اسی لیے وہ افطاری اور سحری کے لیے بہت کچھ تیار کرتے ہیں۔

صرحا اصغر کا بتانا ہے کہ اُن کے شوہر، عمر اس مقدس ماہ کو بڑے ہی احترام کے ساتھ گزارتے ہیں۔

صرحا اصغر کا یوٹیوب پر اپلوڈ کیے گئے اپنے نئے وی لاگ میں مزید کہنا ہے کہ گھر میں اتنا کچھ بنتا ہے مگر کھانے والے صرف ہم دو ہی ہیں۔

You May Also Like :
مزید