بونی کپور کی والدہ نے سری دیوی کو شوہر کی کلائی پر راکھی باندھنے کا کیوں کہا تھا؟ انکشاف کردیا

image

بالی ووڈ کے معروف فلمساز اور پروڈیوسر بونی کپور نے والدہ اور سری دیوی سے متعلق ایک حیران کن انکشاف کیا ہے۔

بونی کپور نےکہا کہ جب میری والدہ کو میرے اور سری دیوی کے تعلق کاعلم ہوا تو انہوں نے سری دیوی کو کہا کہ وہ میری کلائی پر راکھی باندھے۔

68 سالہ بونی کپور نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اس حوالے سے تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میری پہلی اہلیہ مونا شوری کو تو سری دیوی کے حوالے سے میرے احساسات کا علم تھا کہ لیکن والدہ کو بعد میں پتہ چلا۔

جس پر ایک مرتبہ رکھشا بندھن تہوار کے موقع پر والدہ نے سری دیوی کو بلایا اور انہیں پوجا پاٹ والی تھالی دے کر کہا کہ وہ بونی کی کلائی پر راکھی باندھ دیں۔

سری دیوی کو اس رسم کے بارے میں زیادہ علم نہیں تھا لہٰذا انہوں نے کہا کہ آپ اسے ادھر رکھیں ابھی یہ کر دیتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید