گرمیوں کے موسم میں کپڑوں کا انتخاب اور ان کے ڈیزائن کا انتخاب کرنا ایک آرٹ ہے، آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح آپ گرمی کے موسم میں ہلکے کپڑے سادہ ذیزائن اور خوبصورت ٹھنڈک والے رنگوں کا استعمال کر سکتی ہیں۔
دیکھیں ان اداکاراؤں نے کس طرح گرمی میں ہلکے رنگ اور سادہ ڈیزائن والے کپڑوں کا انتخاب کیا ہے۔
سارہ خان ہلکا جامنی رنگ کا کُرتا اور ڈھیلا گھیر والا پجامہ پہنی ہوئی ہیں اور بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔
عروہ حسین نے بھی کچھ اس ہی طرح ہلکے رنگ کا کرتا شلوار پہن رکھا ہے، آپ بھی یہ فیشن اپنا سکتی ہیں اور ایسا ڈریس با آسانی کم پیسوں میں مل جائے گا۔
ایمن خان نے خوبصورت رنگوں والی ڈھیلی اور لمبی فراک کا انتخاب کیا ہے آپ بھی ایسی فراک سلوا سکتی ہیں یا بازار سے تیار شدہ لے سکتی ہیں اس سے گرمی بھی نہیں لگے گی اور آپ خوبصورت بھی نظر آئیں گی۔