جہاں جاؤ گھر سے پیٹ بھر کر جاؤ ۔۔ سشمیتا سین نے ایسا کیوں کہا؟ اپنے ساتھ پیش آیا دلچسپ قصہ سنا دیا

image

سشمیتا سین بھارت کی جانی مانی اداکارہ ہیں لیکن ان کی ایک پہچان ملکہ حسن کا تاج ہے جو صرف 18 برس کی عمر میں ان کے سر پر سجایا گیا تھا. ملکہ حسن بننے کے بعد وہ عام لڑکی سے ایک دم خاص ہوگئیں اور اس دوران وہ سبق سیکھے جنھوں نے ان کی زندگی بدل دی.

حال ہی میں کرلی ٹیلز نامی شو میں سشمیتا نے اس بات کا انکشاف کیا کہ اگرچہ وہ کھانا کھانے کی بہت شوقین ہیں لیکن کھانے کی میز کے آداب انھیں ملکہ حسن بننے کے بعد سیکھنے پڑے.

سشمیتا نے اس حوالے سے ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ مس یونیورس کا تاج پہننے کے بعد ایک بہت بڑے ڈنر میں انھیں مہمان خصوصی کے طور پر بلایا گیا اُس وقت انھیں بہت بھوک لگی رہی تھی۔ وہ کوئی اور ملک تھا جہاں کے کھانوں اور کھانا کھانے کے آداب سے وہ بالکل ناواقف تھیں.

سس تقریب میں میرے برابر میری ٹریول منیجر بیٹھی تھی جس سے سشمیتا کہا کہ انھیں بہت زور کی بھوک لگی ہے۔ اگرچہ اس وقت تو ان کی منیجر نے کسی طرح سشمیتا کی مدد کی لیکن بعد میں سشمیتا نے یہ اصول بنا لیا کہ جب بھی کسی فارمل ڈنر پر جاؤ تو گھر سے پیٹ بھر کے کھانا کھا کے جاؤ تاکہ وہاں جا کر خفت نہ اٹھانی پڑے

سشمیتا نے بتایا کہ انھوں نے بعد میں کھانا کھانے کے آداب سیکھے. جن میں بنیادی اصول یہی ہے کہ کھاتے ہوئے چمچ اور کانٹوں سے آواز نہ کریں. میز کے اوپر دونوں ہاتھ نہ رکھیں وغیرہ وغیرہ.

You May Also Like :
مزید