"میں بہت ٹیلنٹڈ اور خوبصورت ہوں۔ وقت کی بہت زیادہ پابندی کرتا ہوں جس کی وجہ سے بیگم سے ڈانٹ پڑتی ہے"
یہ کہنا ہے معروف اداکار سید جبران کا جنھوں نے حال ہی میں اے آر وائی نیوز کے کرکٹ اسپیشل شو ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں شرکت کی اور وسیم بادامی کے سوالات کے دلچسپ جواب دیے.
پاکستان کرکٹ ٹیم کی بری کارکردگی کے بارے میں سید جبران کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم نے ناامید کیا ہے لیکن اب تو اس کی عادت ہوگئی ہے۔ جبکہ سینئر اداکار بہروز سبزواری کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ بہترین اداکار ضرور ہیں لیکن وہ اچھی باتیں نہیں کرتے.
جبکہ ایوارڈ شوز کو سید جبران نے ’مفتا‘ قرار دیا اور کہا کہ وہ مفت کی سیر ہوتی ہے.