طوبیٰ انور نے حال ہی میں عمران اشرف کے مزاحیہ شو 'مذاق رات' میں کھل کر اپنی تعریف کی۔
طوبیٰ کا کہنا تھا کہ، لوگ ان کی آواز اور آنکھوں کی وجہ سے انہیں پہنچان لیتے ہیں کیونکہ جب وہ گھر سے ماسک یا نقاب لگا کر نکلتی ہیں تو لوگ جان لیتے ہیں کہ یہ میں ہوں۔
ساتھ ہی نام واضح کئے بغیر انہوں نے ایک قصہ سناتے ہوئے بولا کہ، "ایک شخص نے مجھے کہا تھا کہ کوئی بھی انسان آپ سے آنکھ ملا کر جھوٹ نہیں بول سکتا، کیوںکہ آپ کی آنکھیں بہت گہری ہیں، ایسا لگتا ہے کہ آپ ان کے اندر کی باتیں بھی جان لیں گی اور وہ روح میں اتر جائیں گی۔"
تعریف کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ، "عام طور پر خواتین خوبصورت لڑکیوں کی تعریف نہیں کرتی ہیں اور اگر کرتی بھی ہیں تو بہت کم جبکہ مرد اچھے انداز میں تعریفیں کرتے ہیں اور ان کی تعریف کا انداز ہی بلکل مختلف ہوتا ہے۔"
خواتین کی جانب سے عورتوں کی تعریف نہ کیے جانے کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ، "مجھے نہیں معلوم کہ ایسا کیوں ہے لیکن بہت کم خواتین ہی دوسری عورتوں کی تعریفیں کرتی ہیں۔ جبکہ میں تو کھل کر سراہتی ہوں جو مجھے اچھا لگتا ہے"