کئ بار باتھ روم میں گر پڑے، اب چل نہیں سکتے طلعت حسین کو کیا بیماری ہوگئی؟ گھر والوں نے دعاؤں کی درخواست کردی

image

"ہم اس وقت بہت مشکل حالات سے گزر رہے ہیں. کوئی دِن اچھا گزرتا ہے تو کوئی دِن بہت برا. بیماری کی وجہ سے طلعت حسین وہیل چیئر استعمال کرنے پر مجبور ہیں. شدید سگریٹ نوشی کی وجہ سے ان کے پھپھپڑے کم زور ہوگئے اور ان میں بار بار پانی بھر جاتا ہے جس کی وجہ سے سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے"

یہ کہنا ہے معروف اداکار طلعت حسین کے گھر والوں کا جنھوں نے ان کے مداحوں سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے اشارتاً مالی معاونت کے لئے بھی کہا.

طلعت حسین کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ کئی بار باتھ روم میں گر چکے ہیں البتہ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ان ما اسپتال سے زیادہ گھر میں بہتر خیال رکھا جاسکتا ہے۔

طلعت حسین کی اہلیہ رخشندہ طلعت کا کہنا ہے کہ ہم بہت خوددار لوگ ہیں، حکومت سے مدد نہیں مانگیں گے لیکن اگر کسی ثقافتی ادارے نے مدد کرنی چاہی تو اسے منع نہیں کریں گے کیوںکہ ہم کوئی ارب پتی لوگ نہیں ہیں۔ علاج معالجے پر بے انتہا پیسا خرچ ہورہا ہے۔ طلعت صاحب نے ساری زندگی اپنے فن کے ذریعے ملک و قوم کی خدمت کی ہے۔ اب سرکاری اداروں کا فرض بنتا ہے کہ وہ ان کا خیال رکھیں.

You May Also Like :
مزید