معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر کشف انصاری نے گزشتہ روز اپنے فٹنس ٹرینر لاریب شاہد سے نکاح کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔
ٹک ٹاکر ربیکا خان کی پرتعیش منگنی کے بعد اب کشف انصاری نے بھی اپنے نکاح کی خوشخبری سنا دی ہے۔
کشف انصاری کے مداح اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے نکاح کی ویڈیو دیکھی۔ کیونکہ آج کل جہاں ہر ٹک ٹاکر شادی سے پہلے اتنے فنکشنز اور ہلہ گلہ کر رہے ہیں وہیں کشف کے نکاح کی سادہ سی تقریب نے سب کو حیرت میں مبتلہ کر دیا۔
ساتھ ہی کشف نے ویڈیو کے کیپشن میں ایک خوبصورت پیغام دیا کہ، " لوگ کہتے ہیں پہلے سنبھل جاؤ پھر نکاح کرو، لیکن میرا اللّٰہ کہتا ہے تم نکاح کرو تمہیں سنبھالنے کی زمہ داری میری ہے۔"
اس بڑے دن پر کشف نے سادہ سا سفید لباس اور اوپر سُرخ رنگ کا دوپٹہ اوڑھا ہوا ہے۔ اور اس قدر سادہ سی تقریب کی ویڈیو شیئر کرنے پر صارفین کی جانب سے انہیں خوب پیار مل رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین انصاری کو مبارکباد دے رہے ہیں اور سادگی سے نکاح کرنے پر تعریفیں بھی کر رہے ہیں۔