اس میں کوئی
شک نہیں کے قیمتی جوتے آپ کے شخصیت میں چار چاند لگا دیتے ہیں اور
آج کل
جوتے کی شوقین
خواتین اعلیٰ برانڈز کے جوتوں کا انتخاب کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ آج ہم آپکو ایسے ہی
کچھ اعلیٰ برانڈز کے خوبصورت ڈیزائن پر منبی جوتے اور انکی قیمت کے حوالے سے بتاتے
ہیں تاکہ ان کا انتخاب کرنا آپ کے لیے مزید آسان ہوجائے۔
Gucci : 10
یہ اٹلی کے لگژری
برانڈ کا سب سے مہنگا ترین برانڈ ہے جو پوری دنیا میں مشہور ہے اور اس برانڈ کے
قیمتی جوتے 600 سے 800 ڈالر تک کی رینج میں دستیاب ہیں جوکہ پاکستانی رقم کے
مطابق 1,26,000 ہیں۔

Miu Miu : 9
اگر آپ کو میٹالک ٹخنوں کے جوتے پسند ہیں تو یہ برانڈ آپ کے لیے بالکل صحیح انتخاب
ہے۔
اس برانڈ کے
جوتوں کی قیمت 500 ڈالر سے شروع ہوتی ہے جوکہ پاکستانی رقم کے مطابق 79,000 بنتی
ہے۔


Stuart Weitzman : 8
یہ اسپین کا
مشہور برانڈ ہے۔ جس کی قیمت 600 ڈالر سے شروع ہوتی ہے اور اسکی قیمت ہزاروں ڈالر
تک جاتی ہے۔ جبکہ پاکستان میں اس برانڈ کی قیمت 95,000 بنتی ہے۔

Brian Atwood
: 7
اس برانڈ کے جوتے
اٹلی میں تیار کیے جاتے ہیں اور اس کی قیمت
600 ڈالر سے
شروع ہوتی ہے یعنی پاکستانی رقم کے
مطابق اسکی
قیمت 37,000 سے شروع ہوتی ہے۔

Alexander McQueen : 6
اس برانڈ کے جوتے
بہت ہی منفرد ہیں اور ان کا ڈیزائن 16 ویں ، 17 ویں ، 18 ویں اور 19 ویں صدی سے
ملتے جلتے ہیں اور اس برانڈ کی قیمت 600 ڈالر سے لیکر 1500 ڈالر ہے اور اسکی قیمت
اس سے اوپر نہیں جاتی ہے ساتھ ہی اگر اس کی پاکستانی قیمت دیکھی جائے تو 95,000 سے
لیکر 2,30,000 تک ہے ۔

Walter Steiger :5
یہ برانڈ خاص طور
پر خوبصورت ڈیزائن اور رنگ کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ اس کی قیمت 500 ڈالر سے شروع
ہوتی ہے اور ہزاروں تک رہتی ہے پاکستانی رقم کے مطابق اسکی قیمت 79,000 ہوئی ۔

Christian Louboutin : 4
یہ برانڈ اپنے
خوبصورت جوتوں کے لئے جانا جاتا ہے اور اس کا سب سے مہنگا 3,095 ڈالر میں فروخت
ہوا یعنی پاکستانی رقم کے مطابق 49,0000 میں

Jimmy Choo:
3
اس برانڈ کے جوتے
خوبصورتی کا مجموعہ ہیں جب کے انکے ڈیزائن کی وجہ سے انکی قیمتیں مختلف ہیں۔ اس
برانڈ کا سب سے مہنکا جوتا 3,785 ڈالر میں فروخت ہوا جسکی پاکستانی قیمت 59,0000
بنتی ہے۔

Manolo Blahnik : 2
یہ برانڈ حیرت
انگیز ڈیزائن اور رینج کی وجہ سے کافی مشہور ہے۔ جبکہ اس برانڈ کے جوتے کو 4,600
ڈالر میں خریدا جاسکتا ہے اور اس کی پاکستانی قیمت 72,0000 ہے۔

Louis Vuitton :1
یہ برانڈ جوتے ،
بیگ وغیرہ کے لئے مشہور رہا ہے۔ یہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ مشہور برانڈ ہے۔اس
برانڈ کا اب تک بیچا جانے والا سب سے مہنگا جوتا در حقیقت مردوں کے جوتے تھے۔ 2010
میں جاری ہونے والے جوتے اس دنیا کے سب سے مہنگے جوتے تھے جسکی قیمت 10,000 ڈالر
تھی ۔ پاکستانی رقم کے مطابق انکی قیمت 16,00,000 ہوئی ۔
