لمبی فراک یا ویلوٹ کے کپڑے ۔۔۔ شاپنگ پر جانے سے پہلے جانیئے آج کل خواتین کے کپڑوں کے کون سے 5 ڈیزائن زیادہ چل رہے ہیں

image

وقت کے ساتھ ساتھ کپڑوں کے ڈیزائن بھی تبدیل ہوتے رہتے ہیں اور زیادہ تر خواتین موسم بدلنے کے ساتھ ساتھ اپنے کپڑے پہننے کے انداز کو بھی بدلنا پسند کرتی ہیں تاکہ وہ بھی وقت کے ساتھ الگ نظر آئیں۔

آج ہم بھی آپ کو چند ایسے ہی موجودہ ڈیزائن کے حوالے سے بتائیں گے جو نہ صرف دیکھنے میں اچھے ہیں بلکہ پہننے کے لحاظ سے بھی مناسب ہوں گے۔

1 لمبی فراک :

آج کل لمبی فراک کا فیشن چل رہا ہے جس میں پرنٹڈ اور سادی فراک دونوں ہی فیشن میں اِن ہیں۔ چونکہ اسلامی ملک میں اس طرح کے لباس کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ اسٹائل خواتین کو اتنا متاثر کر رہا ہے کہ بڑے فیشن ڈیزائنر بھی اس قسم کے فراک متعارف کروا رہے ہیں۔

2 شیشہ ورک:

شیشہ ورک کے لباس جب مارکیٹ میں آئے تو خواتین کو بہت پسند آئے جس کے بعد ان کپڑوں کا رجحان خواتین میں زیادہ ہونے کی وجہ سے اب مختلف قسم کے نئے ڈیزائن مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ جن میں فراک، قمیض، شلوار اور ٹراؤذر بھی الگ الگ ورائٹی میں شامل ہیں۔

3 رنگ برنگی کُرتی:

رنگ برنگی قمیض کا فیشن کبھی ختم نہیں ہوتا اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ یہ کالی اور سفید شلوار کے ساتھ آسانی سے استعمال کرلی جاتی ہیں۔ جس کے باعث خواتین صرف کرتی خریدنا پسند کرتی ہیں۔

4 کڑھائی والے کپڑے :

آج کل کپڑوں کے گلے دامن میں کڑھائی کا فیشن زیادہ دیکھا جا رہا ہے کیونکہ ان کی خاص بات یہ ہوتی ہے کہ ان کو کسی چھوٹی تقریب میں بھی پہنا جا سکتا ہے اور ان میں بھی کئی قسم کی ورائٹی موجود ہوتی ہیں۔

5 آرگنزا اور ویلوٹ:

اب آرگنزا اور ویلوٹ کا فیشن بھی بہت مقبول ہے کیونکہ یہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے علاوہ بھی پہنا جا رہا ہے۔ جس کے باعث اس کے بھی کئی ڈیزائن مارکیٹ میں موجود ہیں۔

You May Also Like :
مزید