یہ آپ کا فیصلہ ہے کہ آگے بڑھیں اور۔۔ سابقہ بیوی کی دوسری شادی کو 6 ماہ ہوگئے! عمیر جسوال کی پوسٹ میں معنیٰ خیز پیغام

image

"6 مہینوں میں آپ کے پاس یا تو وہ 6 ماہ ہوں گے جن میں آپ نے بہانے بنائے ہوں گے یا پھر وہ 6 ماہ ہوں گے جن میں آپ آگے بڑھیں کر ترقی کرتے ہیں یہ فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے"

یہ کہنا ہے معروف گلوکار عمیر جسوال کا جنھوں نے گزشتہ روز پہلے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ الفاظ لکھ کر اسٹوری شئیر کی.

حیرت انگیز طور پر جہاں عمیر جسوال 6 مہینوں کی بات کررہے ہیں وہیں ان کی سابقہ اہلیہ ثنا جاوید اور کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی شادی کو بھی 6 ماہ کا عرصہ مکمل ہوگیا ہے.

واضح رہے کہ کافی مہینوں سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان ناچاقی کی خبریں سرگرم تھیں دوسری جانب ثنا جاوید اور عمیر کے درمیان بھی تلخیاں واضح تھیں البتہ چھ مہینے پہلے شعیب نے ثنا سے شادی کر کے دونوں جوڑوں میں علیحدگی کی تصدیق کردی.

اس دوران جہاں ثانیہ مرزا نے خاموشی اختیار کی وہیں عمیر جیسوال بھی کچھ نہ بولے البتہ جس طرح انھوں نے اسٹوری میں معنیٰ خیز پیغام شیئر کیا ہے اس سے یہی لگتا ہے کہ عمیر زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں.

You May Also Like :
مزید