عمیر جیسوال اور ثنا جاوید کی طلاق کب اور کیسے ہوئی؟ وہ حقائق جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

"سمی میری وار" گانے سے شہرت پانے والے عمیر جیسوال نے چند برس پہلے اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کر کے سب کو حیران کرڈالا تھا. حال ہی میں دونوں کی طلاق نے ایک بار پھر لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے.

عمیر جیسوال اور ثنا کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے ناچاقی کی خبریں تو آرہی تھیں مگر دونوں نے اس حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی تھی. گزشتہ دنوں ثنا جاویداور شعیب ملک کی شادی کی خبر نے جہاں ثانیہ اور شعیب کی شادی ٹوٹنے کی تصدیق کی وہیں ثنا اور عمیر کی طلاق بھی ثابت ہوگئی.

سماء نیوز نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ثنا جاوید نے عمیر جیسوال سے خود دو سے تین ماہ پہلے طلاق مانگی تھی جس پر عمیر بہت دکھ اور تکلیف میں مبتلا تھے.

اطلاعات کے مطابق دونوں میں پہلے کوئی چپلقش نہیں تھی البتہ ثنا کے طلاق کے مطالبے پر دونوں نے انتہائی خاموشی کے ساتھ معاملات کو حل کیا اور ثنا نے فوراً ہی شعیب ملک سے دوسری شادی کرلی.

You May Also Like :
مزید