یادیں بھی مٹا دیں اور ۔۔۔ کیا ثناء جاوید اور عمیر جیسوال کی طلاق ہوچکی؟ مداح بھی خبر سُن کر پریشان

image

شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ثناء جاوید اور گلوکار عمیر جیسوال جسے مداحوں کی پسندیدہ جوڑی بھی کہا جاتا ہے ان کی علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

20 اکتوبر 2020ء کو سادگی سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے ثناء جاوید اور عمیر جیسوال سے متعلق پھیلتی افواہوں نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

جوڑے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نظر ڈالی جائے تو دونوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کے ہمراہ اپ لوڈ کی گئی تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردی ہیں۔

شہرت کی بلندیوں کو چھوتی یہ فنکار جوڑی اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں خوش اور کامیاب نظر آ رہی ہے مگر اس جوڑی نے حال ہی میں ایک دوسرے کے ساتھ نئی تصویریں بھی اپ لوڈ کرنا بند کر دی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں عمیر جیسوال سعودی عرب میں اپنے ایک شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے دوست کی شادی میں تنِ تنہا شریک ہوئے تھے۔

بعد ازاں انہوں نے عمرہ بھی ادا کیا تھا، اس دوران بھی اُن کے ہمراہ اُن کی اہلیہ ثناء جاوید کو نہیں دیکھا گیا تھا۔

عمیر اور ثناء کی جانب سے دیے جانے والے اشاروں سے سوشل میڈیا پیجز اور صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اس جوڑی کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔

مگر وہیں عمیر اور ثنا کی جانب سے اپنی علیحدگی کی خبروں کے بارے میں کوئی تصدیق یا تردید تاحال نہیں کی گئی ہے۔

You May Also Like :
مزید