ہم دونوں ایک مشکل وقت سے گزر رہے ہیں اور عمیر جسوال نے ثانیہ مرزا سے فون پر کیا بات کی؟

image

شعیب اور ثانیہ کہ طلاق جتنی خاموشی سے ہوئی اتنا ہی شور شعیب ملک کہ ثنا جاوید سے دوسری شادی پر ہورہا ہے. حال ہی میں نجی چینل کے بیورو چیف اور صحافی نعیم حنیف نے انکشاف کیا کہ عمیر جسوال نے ثانیہ مرزا کو فون کال کی اور ایک دوسے کا غم ہلکا کیا.

نعیم حنیف نے اس حوالے سے بتایا کہ ثنا جاوید سے شعیب کی شادی کے بعد عمیر نے ثانیہ مرزا کو فون کر کے آنے والی زندگی کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ "ہم دونوں اس وقت ایک جیسے مشکل وقت سے گزر رہے ہیں"

نعیم حنیف نے مزید کہا کہ اگرچہ عمیر کبھی ثناء کو طلاق نہیں دینا چاہتے تھے لیکن جب راولپنڈی میں رہنے والے ثناء کے کچھ بہت قریبی دوستوں کے فون آئے اور انہوں نے ان سے طلاق کے کاغذات پر دستخط کرنے کو کہا تو مجبوراً کار عمیر کو ثناء کو طلاق دینی پڑی۔

نعیم حنیف کے مطابق عمیر جسوال کا فون بند ہے لیکن ان کو مضبوط ذرائع سے عمیر اور ثانیہ کی فون کال کا علم ہوا ہے. انھوں نے عمیر جسوال کو اس کہانی کا خاور مانیکا قرار دیا.

You May Also Like :
مزید