بڑھتی عمر کو چھپانے کے لیۓ ایسے بال کٹوا لیۓ، پاکستانی اداکاراؤں کا ایسا ہئير اسٹائل جو تنقید کی زد میں آگیا

image

شوبز کا شعبہ اس حوالے سے اہمیت کا حامل ہوتا ہے کہ اس سے جڑے لوگوں کے کیۓ جانے والے فیشن نہ صرف لوگ اپناتے ہیں بلکہ اس کو اپنا کر ٹرینڈ بھی بنا لیتے ہیں ۔ یہ ٹرینڈ کبھی لمبی قمیضوں کی صورت سامنے آتا ہے اور کبھی یہ ٹرینڈ شارٹ شرٹ میں تبدیل ہوجاتا ہے

حالیہ ٹرینڈ اور عوام کی تنقید

حالیہ دنوں میں شوبز کی کچھ اداکاراؤں کا ایک جیسے انداز میں بال کٹوانے کا ٹرینڈ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ماتھے پر بالوں کی لٹیں یا فرنجز کٹوائی ہیں ان اداکاراؤں میں مائرہ خان ، سارہ خان اور عائزہ خان شامل ہیں

مائرہ خان

گزشتہ کئی سالوں سے مائرہ خان عوام کی پسندیدہ ترین اداکارہ رہی ہیں جن کے انداز کو عوام میں بہت مقبولیت حاصل رہی ہے خاص طور پر خرد کے طور پر مائرہ خان کا سیاہ فراک ایک ایسا ٹرینڈ بن کر ابھرا کہ اس کو بہت ساری لڑکیوں نے اپنایا مگر اب طویل عرصے کے بعد مائرہ خان ایک مختلف ہئير کٹ کے ساتھ سامنے آئی ہیں جس میں ان کے ماتھے پر فرنجز نظر آرہی ہیں یہ فرنجز دیکھنے میں بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں اور اس سے مائرہ خان کی خوبصورتی اور دلکشی میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے اور وہ اپنی عمر سے کافی کم نظر آرہی ہیں

سارہ خان

سارہ خان بیٹی کی پیدائش کے بعد ایک بار پھر ڈرامہ وبال میں نظر آئيں گی یہ ڈرامہ ابھی آن ائير نہیں ہوا ہے مگر عاصم اظہر کے مقابلے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی سارا خان نے بھی بالوں کے اسٹائل کو تبدیل کروا کر فرنجز ماتھے پر کٹوا کر اپنی عمر چھپانے کی کوشش کی ہے تاکہ وہ عاصم اظہر کے ساتھ ان کی ہم عمر لگ سکیں

عائزہ خان

ماتھے پر فرنجز کٹوانے میں عائزہ خان بھی کسی سے پیچھے نہیں رہی ہیں اور انہوں نے بھی اس طرح کے بال کٹوا کر ایک ماڈرن لک دینے کی کوشش کی ہے حالیہ دنوں میں امریکہ میں چھٹیاں گزارتے ہوۓ ان کی تصاویر اور ان کے نۓ انداز کو کافی پسند کیا جا رہا ہے اب اس کا فیصلہ آپ خود کریں کہ اس ٹرینڈ کو شروع کس نے کیا تھا اور کس نے دوسرے کی کاپی کی ہے مگر سوشل میڈیا صارفین اس کو عمر چھپانے کا ایک طریقہ کہہ رہے ہیں آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے

آج کل زارا نور کے نئے ہیئر سٹائل کے بھی خوب چرچے ہیں:

You May Also Like :
مزید