ڈیزائنرز لان کے سوٹ کا مطلب ہی بھول گئے ہیں ۔۔ مہنگے اور مختلف پیس میں ملنے والے لان کے کپڑوں پر عثمان مختار کی اہلیہ نے غصے میں کیا پوسٹ شیئر کردی؟

image

گرمیوں کا موسم قریب ہے جس کا مطلب ہے کہ پاکستان میں لان کا سیزن جاری ہے۔ لان پاکستان میں فیشن انڈسٹری کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔ ہر سال ہم دیکھتے ہیں کہ تمام ڈیزائنرز نئے لان کے پرنٹس اور ڈیزائن کے ساتھ آتے ہیں جن میں کڑھائی، ایپلِک اور بھاری ڈوپٹے ہوتے ہیں۔

اسکے علاوہ لان کے سوٹ بھی دن بہ دن مہنگے ہوتے جا رہے ہیں اور وہ سادہ لان کے بجائے بھاری کڑائی اور گوٹے والے سوٹ بن گئے ہیں۔

اور اب عثمان مختار کی اہلیہ زنیرہ انعام خان، جو مختلف معاملات پر اپنے تاثرات شیئر کرنا پسند کرتی ہیں انہوں نے بھی ڈیزائنر لان کے بارے میں وہی کہا جو ہر کوئی کہنا چاہتا تھا۔

زنیرہ انعام نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ، "کیا ہمارے ڈیزائنر لان کے کپڑوں کا مقصد بھول گئے ہیں؟ ہم ہلکے اور ٹھنڈے کپڑے چاہتے ہیں گرمیوں کے لیے، نہ کہ 15، 20 ہزار کے یہ کڑائی والے اورگیزا ڈوپٹے کے ساتھ، بھاری بارڈر اور 15 ٹکڑوں میں ملنے والا لان کا سوٹ، جو کہ کسی جگسو پَزل سے کم نہیں لگتا۔ برائے مہربانی اس پاگل پن کو بند کریں۔"

زنیرہ انعام کی اس پوسٹ سے صارفین اتفاق کرتے نظر آرہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ کسی نے تو آخر اس مدعے پر آواز اٹھائی۔ اسکے علاوہ دیگر اداکارائیں بھی انکی اس پوسٹ کو ری شیئر کر رہی ہیں۔

You May Also Like :
مزید