جب بڑے بھائی نے اسلام قبول کیا تو ۔۔ وکرانت میسی کے بھائی نے 17 سال کی عمر میں مذہب کیوں بدلا؟ انٹرویو میں انکشاف

image

بھارتی اداکار وکرانت میسی جو کہ اپنی حالیہ سپر ہٹ مووی "بارہویں فیل" سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے ہیں نے انکشاف کیا ہے کیا کہ ان کے بڑے بھائی مسلمان ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے بھائی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، میرے بڑے بھائی کا نام معین ہے میرا نام وکرانت، یہ سن کر یقیناً آپ کو حیرانی ہوئی ہوگی کہ ان کا نام معین کیوں ہے؟ دراصل میرے بڑے بھائی نے 17 سال کی عمر میں ہی اسلام قبول کرلیا تھا۔

وکرانت نے اپنے فیلمی بیک گراؤنڈ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ، میری والدہ سکھ ہیں، والد عیسائی، بھائی مسلمان جبکہ میری بیوی ہندو ہے۔ ایسے میں، میں نے اپنی زندگی میں مذہب اور روحانیت کے حوالے سے بہت سارے مسائل دیکھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ، جب میرے بھائی نے اسلام قبول کیا تو میرے رشتے داروں نے میرے والد سے سوال کرنا شروع کر دیئے کہ آپ کیسے اپنے بیٹے کو دوسرا مذہب قبول کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں؟ جس پر میرے والد نے رشتے داروں کو یہ کہہ کر چُپ کروا دیا کہ یہ آپ کا مسئلہ نہیں، میرا بیٹا صرف مجھے جواب دینے کا پابند ہے اور میں نے اسے ہر وہ کام کرنے کی اجازت دی ہے جس میں اس کو خوشی ملتی ہے۔

مزید یہ کہ میرے والد نے بھائی کو کھلے دل سے اسلام قبول کرنے کی اجازت دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ تمہیں اگر اس مذہب میں سکون ملتا ہے تو اس مذہب کو ضرور قبول کرو۔

وکرانت نے مذہب کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، مجھے مذہب کے بارے میں اتنی سمجھ ہے کہ یہ انسان کا بنایا ہوا ایک طریقہ کار ہے اور میں تمام مذاہب کی عزت کرتا ہوں۔

You May Also Like :
مزید