میں نے کیا بگاڑا تھا، میرا بائیکاٹ کیوں کیا گیا؟ وویک اوبرائے کے مشکل وقت میں کس اداکار نے ان کی مدد کی، بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئے

image

بھارتی میگزین مرچی پلس کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو کے دوران، وویک اوبرائے نے شیئر کیا کہ اکشے کمار نے ان کے مشکل ترین دور میں ان سے رابطہ کیا اور پوچھا، "آپ کی زندگی میں کیا ہو رہا ہے؟ مجھے ان مسائل کے بارے میں بتائیں جن کا آپ سامنا کر رہے ہیں؟"

اکشے نے مجھے اپنے آپ کو بیان کرنے، اپنے مسائل اور درد بانٹنے کی اجازت دی۔ انہوں نے توجہ سے سنا اور پھر اپنا تعاون پیش کرتے ہوئے کہا، "میں آپ کی مثبت ذہنیت پیدا کرنے میں مدد کر سکتا ہوں۔ بے شمار شوز ان دنوں چل رہے ہیں اور آپ کے گانے فلمیں بھی ہٹ تھیں۔ میرے پاس شوٹنگ کا ایک مصروف شیڈول ہے، اس لیے میں یہ شوز خود نہیں کر سکوں گا، لیکن اگر وہ مجھ سے پوچھیں گے تو میں انہیں آپ کے پاس بھیج دوں گا۔ آپ وہ شوز کر لیجیئے گا۔"

وویک نے میزبان سے پوچھا آپ بتائیں آج کے اس دور میں ایسا کون کرتا ہے؟ ان کی وجہ سے، میں نے اسٹیج پر واپس آیا، اور مداحوں نے مجھے خوش اسلوبی سے واپسی اپنایا، اور میرے ارد گرد ایک اچھی مثبت توانائی پیدا ہوئی۔ میری مایوسی یہ تھی کہ میں ہٹ فلمیں کی تھیں مجھے ایوارڈز ملے تھے، لیکن پھر بھی مجھے کام کیوں نہیں مل رہا تھا۔ میرا اس طرح بائیکاٹ کیوں کیا گیا؟

اس موقع پر اکشے نے مجھے یہ نہیں کہا کہ میں تمہارے ساتھ کھڑا ہوں گا اس لابی کے خلاف، تم جنگ لڑو۔ بلکہ انہوں نے ایک عملی اور آسان حل دیا، جس سے مجھے پیسہ، سکون، پیار اور بہت مزہ ملا۔ میں ان کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔

You May Also Like :
مزید