خوشی ہے کہ ایشوریا کی شادی ابھیشیک سے ہوئی سلمان خان کے بعد وویک اوبرائے بھی ابھیشیک بچن کی تعریف کرنے لگے! یادگار واقعہ بھی سنا دیا

image

"وہ ایک بہت مزے کا دن تھا لیکن پھر تکلیف میں بدل گیا. فلم کی شوٹنگ کے وقت میرا خوفناک موٹر سائیکل حادثہ ہوا تھا اور بائیں ٹانگ تین جگہوں سے ٹوٹ گئی تھی. مجھے یاد ہے کہ تب اجے دیوگن نے بڑے بھائیوں جبکہ ابھیشک نے دوستوں کی طرح میرا خیال رکھا تھا"

یہ کہنا ہے اداکار وویک اوبرائے کا جنھوں نے حال ہی میں فلم یووا کے 20 سال مکمل ہونے پر انٹرویو دیتے ہوئے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں گفتگو کی.

وویک اوبرائے کا کہنا تھا کہ اس حادثے کے بعد انھیں ٹھیک ہونے میں 4 مہینے لگے تھے.

واضح رہے کہ وویک اوبرائے، ابھیشیک بچن کی اہلیہ اور سابقہ ملکہ حسن ایشوریا رائے کو پسند کرتے تھے اور شادی بھی کرنا چاہتے تھے. دونوں کی دوستی کے چرچے اس وقت ہوئے جب ایشوریا رائے نے اداکار سلمان خان پر مار پیٹ کے الزام لگا کر ان سے بریک اپ کرلیا تھا. بعد ازاں سلمان خان اور وویک اوبرائے کی تلخ کلامی کے بعد ایشوریا نے وویک سے بھی اپنی راہیں جدا کرلیں اور چند سال بعد ابھیشیک بچن سے شادی کر لی.

وویک اوبرائے کے علاوہ سلمان خان بھی کئی بار ابھیشیک بچن کی تعریف کرچکے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ابھیشیک ایک بہت اچھے انسان ہیں.

You May Also Like :
مزید