یہ میرے ہی بچے ہیں اور ۔۔ محمد شیراز کو رمضان ٹراینمیشن کا حصہ بنانے پر وسیم بادامی پر تنقید، انہوں نے لوگوں کی تنقید کا کیا جواب دیا؟

image

’پیچھے تو دیکھو‘ سے وائرل ہونے والے احمد شاہ سے لاکھوں افراد بخوبی واقف ہیں جنہیں بعد ازاں رمضان ٹرانسمیشن کا حصہ بنایا گیا اور وہ کئی سال تک ناظرین کو انٹرٹین کرتے رہے۔

اور آج پاکستان کے سب سے کم عمر وی لاگر محمد شیراز جس نے راتوں رات شہرت حاصل کی اور رواں سال یہ بچہ بھی احمد شاہ کے ساتھ نجی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں دکھائی دے رہا ہے۔

سیاچن کے نواحی گاؤں غورسے کے رہائشی 6 سالہ محمد شیراز بلتی لب ولہجے میں منفرد انداز کے ساتھ اردو بولتے ہیں جو دیکھنے والوں کو خوب بھاتی ہے۔ پاکستان کے سب سے کم عمر وی لاگر کے طور پر پہچان رکھنے والے شیراز عمومااپنی ویڈیوز میں روزمرہ معمولات اور گاؤں کے حالات دکھاتے ہیں، ویڈیو میں شیراز کے ہمراہ چھوٹی بہن مسکان بھی ہوتی ہے۔

محمد شیراز کے رمضان ٹرانسمیشن کا حصہ بننے کی خبر ’گلگت بلتستان ٹورازم‘ کے آفیشل ایکس ہینڈل پر شیئر کی گئی۔

اب وسیم بادامی نے وائرل سنسنیشن شیراز کو رمضان ٹرانسمیشن میں شامل کرنے پر ہونے والی تنقید پر وضاحت پیش کی ہے۔

وسیم بادامی نے کہا کہ میں نے شیراز کے والدین سے وعدہ کیا ہے کہ میں اس کے ساتھ اپنے بچوں جیسا سلوک کروں گا، میں اس پر اس طرح نظر رکھوں گا جس طرح میں اپنے بیٹے پر نظر رکھتا ہوں، یہ بچے ہمارے خاندان کا حصہ ہیں۔

والد بھی اور میں بھی کرما پر یقین رکھتا ہوں۔میں جانتا ہوں کہ یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے اور ادارہ خود اس سلسلے میں بہت سخت ہے، ادارے نے والدین کو ان کی پڑھائی کے بارے میں پہلے ہی وارننگ جاری کر دی ہے، ادارے نے والدین کو پہلے ہی متنبہ کر دیا ہے کہ اس معاملے میں ان کے بچوں کی پڑھائی کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا اور نہیں ہونا چاہیے۔

You May Also Like :
مزید