نوکرانی بیٹے کو گھر سے اغواء کرکے لے گئی ۔۔ وہ وقت جب فضیلہ قیصر کا بیٹا گھر سے غائب ہوا، قیصر نظامنی سچ بتاتے ہوئے

image

ہمارے چھوٹے والے بیٹے کو گھر کی نوکرانی اغواء کرکے لے گئی تھی جس وقت اس کی عمر صرف 18 ماہ تھی۔ اس وقت ہم ایک رہائشی علاقے میں رہتے تھے۔

قیصر خان نے نجی ٹی وی شو میں یہ تلخ حقیقت بتاتے ہوئے کہا کہ اب ہمارے گھر میں کوئی ملازمہ نہیں ہے ہم رکھتے ہی نہیں ہیں اب ہم صرف اور صرف برتن دھونے کے لیے کبھی مدد کو بلا لیتے ہیں کسی نوکرانی کو، ا سکے علاوہ ہم اپنے تمام تر کام خود کرتے ہیں۔ ہمیں کسی سے کوئی سرو کر نہیں ہے۔ جب میرا چھوٹا بیٹا زورین 18 ماہ کا تھا اس وقت گھر کی ملازمہ اس کو اغواء کرکے لے گئی تھی۔

وہ تو شکر ہے کہ اطراف میں مکینیک کی دکانیں تھیں اور وہ سب جانتے تھے کہ زورین قیصر کا بیٹا ہے اور انہوں نے ملازمہ سے سوالات پوچھے کہ کہاں لے کر جا رہی ہو تو وہ گھبرا کر زورین کو گھر کی سیڑھیوں میں چھوڑ گئی۔ جب محلے والوں نے بتایا کہ آپ نے زورین کو کہاں سیڑھیوں پر چھوڑا ہے تو ہم نے جا کر دیکھا، بچہ وہاں پڑا ہوا تھا۔ پھر ہمیں بتایا گیا کہ ایسا ہوا ہے۔ اس دن میں نے فضیلہ سے کہا شکر کرو ہمیں بچہ مل گیا ورنہ تم سگنلز پر ہر جگہ دیکھتی تمہیں نظر نہ آتا اور بچہ وہاں بھیک مانگ رہا ہوتا۔

You May Also Like :
مزید