میرے خاندان میں سب ڈاکٹر ہیں۔۔ ڈاکٹر عروبہ نے پیش کش کے باوجود ڈرامے میں کام کیوں نہیں کیا؟

image

"شوز کی میزبانی سے پہلے مجھے اداکاری کی آفر بھی ہوئی تھی لیکن بولڈ اور رومانوی مناظر کی وجہ سے میں نے ڈراموں میں کام کرنے سے منع کردیا تھا"

یہ کہنا ہے ڈاکٹر عروبہ کا جنھوں نے حال ہی میں حافظ احمد کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور کیریئر سمیت ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی.

ڈاکٹر عروبہ کا کہنا تھا کل مجھ سمیت میرے خاندان کے تقریبا تمام لوگ ہی ڈاکٹری کے پیشے سے منسلک ہیں اس لیے میں بھی ڈاکٹر بنی. میڈیکل کی تعلیم کے آخری سال میں ریڈیو پاکستان سے کیریئر کا آغاز کیا اور اسی وقت جیو کے ڈرامے میں اداکاری کی آفر ہوئی جہاں باقی تمام کاسٹ فلمی تھی.

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے ڈاکٹر عروبہ نے بتایا کہ ڈرامے کی آفر قبول کرنے سے پہلے میں ایک بار شوٹنگ اسٹوڈیو گئی. وہاں دیکھا کہ ہیرو اور ہیروئن ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ رہے ہیں اور بولڈ اور رومانوی مناظر شوٹ ہو رہے ہیں. یہ دیکھ کر میں نے اداکاری سے فوراً انکار کردیا.

دس سال پہلے میزبانی کرنے کی ایک قسط کے 500 سے ایک ہزار روپے ملتے تھے جبکہ ہاؤس جاب کی تنخواہ 24 ہزار روپے تھی. میڈیکل میں پیسا نہیں تھا.

You May Also Like :
مزید