کیا ریکھا واقعی طلعت حسین سے شادی کرنا چاہتی تھیں؟ پرانے انٹرویو میں حیران کن انکشاف

image

"یہ تو میں نہیں جانتا کہ ریکھا مجھ سے شادی کرنا چاہتی تھیں یا نہیں۔ لیکن فلم سوتن کی بیٹی میں میرا کردار ایڈوکیٹ مہرہ کا تھا۔ اس فلم میں میرے ساتھ ریکھا، جیا پرادھا اور جیتندر بھی تھے۔ فلم ہٹ ہوئی اور مجھے خوشی ہے کہ میرا کردار بھی لوگوں کو پسند آیا تھا"

یہ کہنا تھا مشہور اداکار طلعت حسین کا جن کا 83 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال ہوا ہے. طلعت حسین کا شمار ان منجھے ہوئے اداکاروں میں کیا جاتا ہے جنھوں نے پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی اپنی شاندار اداکاری کا لوہا منوایا.

ماضی کے ایک انٹرویو میں طلعت حسین نے انکشاف کیا کہ 'ممبئی میں قیام کے دوران مشہور بھارتی اداکارہ ریکھا میرے پاس خود چل کر آئیں اور میری اداکاری کی تعریف کی۔ جبکہ وہ یہ بات جانتی تھیں کہ مَیں شادی شدہ ہوں پھر بھی اُنہوں نے بہت ہی تمیز سے میرا پیچھا کیا۔ لیکن جب مَیں نے اُن کی طرف سے کچھ زیادہ التفات نوٹس کیا، تو آہستہ آہستہ پیچھا چُھڑانے ہی میں عافیت سمجھی.

You May Also Like :
مزید