صرف کالے رنگ کا انتخاب نہ کریں بلکہ ۔۔ موسم سرما کے بہترین رنگ اور خوبصورت ڈیزائن، جو اداکارائیں بھی شوق سے پہنتی ہیں

image

پاکستان ان با برکت ممالک میں سے ایک ہے جو سالانہ چار موسموں کا تجربہ کرتے ہیں جیسے کہ، سردیاں 4 سے 5 ماہ تک رہتی ہیں لیکن آب و ہوا، رقبے اور ملک کے حصوں کے لحاظ سے ان کا دورانیہ مختلف ہو سکتا ہے۔ پر اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ آپ خود کو کمبلوں اور لحافوں کے اندر قید کرلیں، اس کے مقابلے بس ایک آرام دہ جیکٹ یا ایک سجیلا سویٹر بھی بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

ہمارے یہاں عام طور پر موسم سرما میں سیاہ رنگ پہننے کا رجحان دکھائی دیتا ہے لیکن درحقیقت یہ آپ کے اسٹائل کو کمزور کر سکتا ہے۔ اور یقیناً، آپ ہمیشہ پاکستان میں جاری موسم سرما کے فیشن کے رجحانات کو فالو اپ کرنا چاہتے ہونگے تو آج کا آرٹیکل خاص آپ کے لیئے ہے۔

ہم آپ سے سر سے پاؤں تک رنگین کپڑے پہننے کو نہیں کہہ رہے ہیں بلکہ، کچھ بہترین جدید رنگ ہیں جنہیں آپ شیڈنگ اور اسٹائل کے لیے اپنی الماری میں شامل کر سکتے ہیں۔

عام طور پر، گرم اور گہرے رنگ کے پیلیٹ سردیوں کے موسم کی نمائندگی کرنے کے لیے عام طور پر استعمال ہوتے ہیں۔

گرم رنگوں میں چاکلیٹ، برگنڈی، زیتونی سبز، مسٹرڈ جبکہ گہرے رنگوں میں گہرا نیلا، گرے، گہرا سبز جیسے رنگ شامل ہیں

آئیے آپ کو دکھاتے ہیں آج کل اداکارائیں موسمِ سرما میں کن رنگوں اور ڈیزائینز کا انتخاب کررہی ہیں۔

You May Also Like :
مزید