اچانک اسپتال پہنچ گئیں کیونکہ ۔۔ یشما گل نے اسپتال سے اپنی تصویر شئیر کردی، اداکار کے ساتھ کیا ہوا؟

image

پاکستان کی معروف شوبز اداکارہ یشما گل کی جانب سے اسپتال سے اپنی ایک تصویر شئیر کی گئی جسے دیکھ کر ان کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے۔

یشما گل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اسٹوری پوسٹ شئیر کرتے ہوئے اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔

سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے مختلف اسٹوریز شیئر کرکے اپنی خیریت اور اچھی صحت کی اطلاع دی ہے۔

انہوں نے آج صبح انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرکے بتایا تھا کہ ان کی مختصر سرجری ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

تاہم اب انہوں نے اپنی خیریت کی اطلاع دیتے ہوئے مزید بتایا کہ ان کی سرجری کامیاب رہی اور وہ اب صحت یاب ہیں۔

مگر اداکارہ کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ وہ کس مسئلے کے سبب اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

You May Also Like :
مزید