ماں کہتی ہیں کہ 29 سال کی ہوگئی ہو۔۔ یشما گل شادی کے لئے لڑکا ڈھونڈنے لگیں! انٹرویو میں اور کیا کہا؟ دیکھیں

image

میری امی مجھے بولتی ہیں کہ میں 29 برس کی ہوگئی ہوں میں نے شادی نہیں کی، اپنی انڈسٹری سے ہی کوئی لڑکا ڈھونڈ لوں۔

“میں فوری طور پر تو شادی نہیں کرنا چاہتی لیکن گھر والے خاص طور پر امی کہتی ہیں کہ 29 سال کی ہوگئی ہو اپنی انڈسٹری میں ہی لڑکا ڈھونڈ لو اور شادی کر لو اس لئے میں نے میرج بیورو سے رابطہ کیا“

یہ الفاظ ہیں معروف اداکارہ یشما گل کے جنھوں نے گزشتہ شب مذاق رات نامی ٹاک شو میں شرکت کی اور شادی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے تجربہ بیان کیا۔ یشما گل نے شادی اور اچھے رشتوں کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ “آج کل اچھا رشتہ تلاش کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے چونکہ ہم صبح 10 سے رات 10 بجے تک کام کررہے ہوتے تو میاں ڈھونڈنے کا وقت نہیں ہے لیکن ایک دن میں سیٹ پر بیٹھی ہوئی تھی اور موبائل فون پر آن لائن میرج بیورو دیکھنا شروع کردیا۔ اگرچہ یہ میں نے مذاق میں کیا تھا لیکن یہ بھی سوچا کہ کیا پتہ اچھا رشتہ مل جائے“

اس حوالے سے یشما نے مزید کہا کہ میرج بیورو والوں نے ان کو ویڈیو کال کر کے تصدیق کی کہ وہ واقعی یشما گل ہیں یا نہیں اور اس کے بعد 4 لاکھ رجسٹریشن فیس اور 4 لاکھ معاوضہ بھی مانگا۔ میں تو سن کر حیران رہ گئی۔

یشما کا شادی کے متعلق کہنا تھا کہ گھر والوں نے ان سے کہا ہے کہ وہ کام شادی کے بعد بھی کرسکتی ہیں۔ شادی ایک بار ہی ہوتی ہے اس لئے سوچ سمجھ کر کرنی چاہیے۔ انھیں جلدی تو کوئی نہیں لیکن اچھا لڑکا مل گیا تو وہ شادی کرلیں گی۔

You May Also Like :
مزید