دل ٹوٹا تو احساس ہوا کہ۔۔ باپ کی دو شادیوں نے یشما گل کو ذہنی بیمار کیوں کردیا تھا؟

image

"میں 21 برس کی تھی جب ڈپریشن کی تشخیص ہوئی. میرے والد نے دو شادیاں کر رکھی تھیں اور ان کے دو گھر تھے. اگرچہ وہ انصاف پسند انسان ہیں اور دونوں گھروں کع ساتھ لے کر چلے لیکن بچپن میں جب آپ ان حالات کے بارے میں فلمیں دیکھتے ہیں یا گھر میں کچھ بحث سنتے ہیں تو آپ کی سوچ بھی مختلف ہوجاتی ہے"

یہ کہنا ہے معروف اداکارہ یشما گل کا جنھوں نے ایک شو میں میزبان کے طور پر شرکت کی.

یشما نے بتایا کہ جب وہ اسکول میں پڑھتی تھیں تو ان کا بڑا بھائی کافی سخت مزاج کا تھا. یہی وہ باتیں تھیں جن کی وجہ سے ان کی ذہنی صحت متاثر ہوئی.

"میں حقیقی دنیا کے بجائے خیالی دنیا میں رہنے کی بیماری کا شکار ہو گئی تھی اسی وجہ سے گاڑی چلانے سے بھی خوف آتا تھا. یہ سب میرا ڈپریشن تھا جس کا پھر میں نے علاج کروایا"

یشما نے مزید بتایا کہ بریک اپ اور دل ٹوٹنے نے مجھے زندگی کے بارے میں زیادہ گہرائی اور شعور دیا۔ میں جذباتی طور پر سمجھدار ہوئی اور خود کو زیادہ اچھی طرح سمجھنے لگی.

You May Also Like :
مزید