میرا دل نہیں مانتا بیٹا اداکاری کرے کیونکہ ۔۔ یاسر حسین اپنے بیٹے کو شوبز انڈسٹری سے دور کیوں رکھنا چاہتے ہیں؟ انکشاف کردیا

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہدایتکار یاسر حسین نے اپنے بیٹے کے مستقبل کے حوالے سے کہا کہ وہ اسے اداکار نہیں بنائیں گے نہ ہی شوبز میں آنے دیں گے کیوں کہ ہماری انڈسٹری اچھی انڈسٹری نہیں ہے اسی لیے میں نہیں چاہتا کہ بیٹا اداکاری کے شعبے میں آئے۔

یاسر حسین کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انھیں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے دیکھا گیا۔

میزبان کے ایک سوال کے جواب میں یاسر حسین نے بتایا کہ ہماری انڈسٹری اچھی انڈسٹری نہیں ہے، میں نہیں چاہتا میرا بیٹا اس انڈسٹری کا حصہ بنے اگر وہ آگیا تو میں اسے کسی چیز سے نہیں روکوں گا لیکن میرا دل نہیں ہے کہ وہ اداکار بنے۔

یاسر حسین نے اپنے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے میزبان سے سوال کیا کہ آپ بتائیں ہماری انڈسٹری میں کام ہورہا ہے؟ یہ کوئی کام ہے؟ ایک اداکار کا کام کیا ہوتا ہے؟ایک اداکار کا کام اچھی اداکاری کرنا ہے، اداکاری کے شعبے میں اپنی منفرد صلاحیتوں کو منوانا ہے لیکن ہماری انڈسٹری میں آپ کو مسلسل خراب کام کی ہی پیشکش ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو ٹی وی کے ہٹ ڈرامے ہیں وہ کہاں اچھے ہیں؟ ایک 25 قسطوں کا ڈرامہ ایک اداکار کو دکھایا جاتا ہے لیکن وہ 40 قسطوں تک چلتا ہے تو ایسا ڈرامہ کیسے ایک اچھا ڈرامہ ہوسکتا ہے؟

یاسر حسین نے بھارت میں پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ڈرامے پوری دنیا میں نہیں دیکھے جارہے، اگر بھارت میں دیکھے جاتے ہیں تو اس لیے کہ ان کے پاس گھٹیا معیار کے ڈرامے ہیں، اس لیے جہاں اپنے اچھے ڈرامے نہیں وہ لوگ ہمارے ڈرامے ضرور دیکھ رہے ہیں۔

You May Also Like :
مزید