حق مہر میں فجر کی نماز اور نکاح سادگی سے ۔۔ کیا آپ بھی ان کی طرح شادی کرنا پسند کریں گی؟ یسریٰ رضوی کی شادی آج بھی سب سے زیادہ منفرد اور پسندیدہ

image

شادی خوشیوں سے اور دھوم دھام کے ساتھ کرنے کی خواہش کر کسی کی ہوتی ہے لیکن چکھ ایسے بھی لوگ آج بھی ہمارے ملک میں موجود ہیں جنہیں سادگی سے شادی کرنے کا شوق ہوتا ہے۔ کہیں لڑکی چاہتی ہے کہ نکاح مسجد سے ہو تو کہیں لڑکوں کی خواہش ہوتی ہے۔ لیکن جب شادی کا موقع ہوتا ہے تو " لوگ کیا کہیں گے؟ " کا جملا والدین اور گھر والوں کی جانب سے سننے میں آتا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں روپے شادیوں میں خرچہ کرنا پڑتا ہے۔ جو بلا وجہ کی ایک مجبوری کا خرچہ ہے۔ بہرحال اس سب کے باوجود کے " لوگ کیا کہیں گے؟ " اداکارہ یسریٰ رضوی نے اپنی شادی کو سب سے زیادہ منفرد اور سب سے زیادہ آسان بنایا۔

ان کی شادی کا سب سے زیادہ حسین حصہ ان کا حق مہر ہے جوکہ انہوں نے ام سلیم بنت ملحان جوکہ صحابی انس بن مالک کی والدہ تھیں ان کے حق مہر سے متاثر ہو کر رکھا تھا۔ اداکارہ نے اپنے حق مہر میں شوہر سے فجر کی مانگی اور ان کے شوہر نے اس پر سب کے سامنے رضامندی کا اظہار کیا وہیں دونوں نے سادگی سے نکاح کیا۔ ان کی شادی کی ایک اور سب سے زیادہ مثبت پیغام دینے والی بات یہ تھی کہ بیوی شوہر سے عمر میں بڑی تھی جبکہ آج کل تو لڑکی کی عمر لڑکے سے زیادہ ہو تو لوگ باتیں بنانا بند نہیں کرتے ۔

جس طرح یسریٰ نے شادی کی اور خود کو نہ صرف ایک اچھی بیوی، ایک اچھی اداکارہ ایک اچھی ماں اور معاشرے کا ایک بہترین فرد ثابت کیا ایسی مثالیں ہمیں اپنے اردگرد بہت کم ملتی ہیں۔ وہیں اگر ہم اپنی ذاتی زندگی پر توجہ دیں اور یہ غور کریں کہ لاکھوں روپیوں کی مہنگی شادیوں کی وجہ سے کتنے ہی غریب والدین پریشان ہیں، ہزاروں جوان لڑکیاں گھروں کو بیٹھی ہیں، حق مہر زیادہ رکھنے کی شرط کی وجہ سے کتنے ہی لڑکے پریشان ہیں، لڑکیوں کی عمریں نکلتی جا رہی ہیں والدین پریشانی میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ ہر جگہ نفسا نفسی کا دور ہے۔ کوئی بیٹی کی شادی کو لے کر پریشان ہے تو کوئی بیٹے کا گھر بنانے کیلئے۔

ان حالات میں لڑکیوں کو بھی سوچا چاہیے کہ اگر وہ آپ کی شادی کروا رہے ہیں تو خؤد سے بے جا ضرورتوں کو ان کے سامنے نہ رکھیں، بہت مہنگی تقاریب کرنے کا نہ کہیں، سادگی سے دوسرے کو پسند کریں اور مسجد میں نکاح کرنے کے رواج کو عام کرنے کی کوشش کریں کیونکہ جتنا سکون خُدا کے گھر میں ہے وہ شاید کسی دورسی چیز میں ہو۔

You May Also Like :
مزید