شوٹنگ کے دوران اکثر ایسے واقعات پیش آجاتے ہیں جن سے اداکاروں کی حقیقی زندگی بھی متاثر ہوسکتی ہے. ایسا ہی کچھ ہوا معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ساتھ جو ایک بعد ایک حادثے میں بال بال بچیں.
یمنیٰ زیدی نے انکشاف کیا کہ ایک ڈرامے میں انھیں کھانا پکانے کا سین کرنا تھا. وہ نہیں جانتی تھیں کہ گیس کہیں سے لیک ہو رہی ہے. جیسے ہی انھوں نے چولہا بند کرنے کی کوشش کی تو آگ نے ان کا ہاتھ کر پکڑ لیا
البتہ یمنیٰ نے بتایا کہ الحمداللہ اس حادثے میں انھیں کوئی نقصان نہیں ہوا اور سب ٹھیک رہا۔
واضح رہے کہ چند ماہ پہلے شوٹنگ کے دوران بھی یمنیٰ سیڑھیوں سے گر گئیں تھیں جس پر ان کا کہنا تھا کہ میری صدقہ دینے کی عادت نے کسی قسم کے نقصان اور چوٹ لگنے سے مجھے بچا لیا.