یہ صدقے کی طاقت تھی جو۔۔ یمنیٰ زیدی سیڑھی سے کیسے گریں؟ افسوس ناک حادثے پر کیا کہا؟

image

اداکار بھی انسان ہوتے ہیں اور شوٹنگ کے دوران ایسا کئی دفعہ ہوتا ہے کہ مشکل سین عکس بند کرواتے ہوئے اداکار بھی مشکل میں پڑ جاتے ہیں. ایسا ہی کچھ ہر دلعزیز اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ساتھ ہوا. جو اونچی ایڑی کی جوتیاں پہن کر سیڑھیوں سے اترنے کا منظر شوٹ کروا رہی تھیں. مگر عین شوٹنگ کے دوران یمنیٰ توازن قائم نہیں رکھ پاتیں اور بری طرح پھسل کر گر جاتی ہیں. دیکھیں ویڈیو

ویڈیو میں یمنیٰ کو خطرناک انداز میں گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے. جس کے بعد ان کے مداح بھی تشویش کا شکار تھے. ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی جس میں لوگوں نے یمنیٰ سے ہمدردی کا اظہار کیا.

بعد ازاں یمنیٰ زیدی نے بھی اپنی اس ویڈیو کو اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے ایک نوٹ لکھا اور بری طرح گرنے کے باوجود چوٹ نہ لگنے کو ’صدقے‘ کی طاقت قرار دیا.

یمنیٰ نے مزید لکھا کہ "حال ہی میں جو ویڈیو شیئر کی گئی. بظاہر یہ بہت خطرناک لگ رہی ہے لیکن باعث شرمندگی تو تھا لیکن تکلیف دہ نہیں تھا۔ اس خطرناک حادثے میں مجھے ہلکی سی خراش آئی تھی باقی میں بالکل ٹھیک تھی اور یہی وجہ ہے کہ میں نے اگلے ہی لمحے یہ سین ریکارڈ کروا لیا تھا.

You May Also Like :
مزید