شوہر جان سے مارنا چاہتا ہے کیونکہ۔۔ شوبز چھوڑ کر پردہ کرنے والی زینب جمیل 6 گولیاں لگنے کے بعد اب کس حال میں ہیں؟دیکھیں

image

"میرے شوہر نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کروایا. مجھے 6 گولیاں لگی ہیں اور میری حالت بہت خراب ہے ابھی بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں..برائے مہربانی میری مدد کریں"

یہ کہنا ہے ماضی کی مشہور اداکارہ اور ماڈل زینب جمیل ک؛ جنھوں نے کچھ عرصہ پہلے اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے شوبز اور ماڈلنگ سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی.

چند دن پہلے زینب جمیل نے شوہر کی جانب سے خود پر قاتلانہ حملے کا دعویٰ کیا ہے. انسٹاگرام پر نقاب میں بنائی گئی ویڈیو میں زینب جمیل کا کہنا ہے کہ وہ یہ ویڈیو ہسپتال سے شیئر کر رہی ہیں۔ 22 مئی کو لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی جس کے بعد وہ بری طرح زخمی ہوگئیں.

زینب جمیل نے بتایا کہ ان کے شوہر نے ہی قاتلانہ حملہ کروایا اور ان کی زندگی کو خطرہ ہے انھیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ "شوہر پہلے بھی دھمکی دیتے تھے تومیں سوچتی تھی کہ ہمارے 2 بچے ہیں. میرے بچوں کا باپ میری جان کیسے لے گا. لیکن پولیس میرے ساتھ تعاون نہیں کر رہی. مجھے ڈر ہے کہ میرا کیس خراب کردیا جائے گا. برائے مہربانی میری مدد کی جائے اور مجھے تحفظ فراہم کیا جائے. میرا شوہر کتنا بڑا آدمی ہے اس بات کا اندازہ اسی بات سے لگا لیں کہ پولیس بھی اس کے ساتھ ہے"

واضح رہے کہ اطلاعات کے مطابق زینب جمیل کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے. رپورٹس کے مطابق دو نامعلوم افراد پر مقدمہ بھی درج کیا گیا لیکن کسی کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے.

You May Also Like :
مزید