بیٹی میری طاقت ہے۔۔ کیسے بتاؤں کہ باپ نے ہی ماں پر حملہ کروایا ہے! زینب جمیل کی بیٹی نے ماں کو زخمی دیکھ کر کیا کہا؟ ویڈیو

image

"کیوں ماما؟ میں بابا سے کبھی بات نہیں کروں گی. انھوں نے میری ممی کو تکلیف دی"

دکھ بھرے یہ الفاظ ہیں سابقہ اداکارہ اور ماڈل زینب جمیل کی ننھی منی بیٹی کے جو اپنی زخمی ماں کی عیادت کے لئے آئی تو ماں کو تکلیف میں نہ دیکھ سکی.

واضح رہے گزشتہ ہفتے اسلام کی خاطر چند سال پہلے اداکاری چھوڑنے والی زینب جمیل نے اپنے انسٹاگرام پر کی جانے والی ویڈیو پوسٹ میں شوہر کی جانب سے جان لیوا حملہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا. زینب کا کہنا تھا کہ انھیں 6 گولیاں ماری گئی ہیں اور ان کی حالت نازک ہے.

جبکہ گزشتہ روز اپنے انسٹاگرامپر ایک اور ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے زینب نے لکھا کہ "میری بیٹی میری طاقت ہے. مجھے اُن لمحات کو سوچ کر نفرت ہو رہی ہے جب میری بیٹی کو معلوم ہوگا کہ اس کی ماں پر قاتلانہ حملہ اُس کے باپ نے ہی کروایا ہے"

ساتھ ہی زینب نے پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ مجھ سے بات نہیں کی جاتی کیوں کہ میرا چہرہ گولی لگنے کی وجہ سے بری طرح زخمی ہے مگر میں یہ ویڈیو بنانا چاہتی تھی. پنجاب حکومت نے حق ادا کر دیا ہے کہ اگر ہماری بیٹی کے ساتھ ظلم ہوگا تو ہم اس طرح سے اُس کا ساتھ دیں گے۔

You May Also Like :
مزید