میں گوشت کو ہاتھ بھی نہیں لگاتی پھر بھی ۔۔ زارا نور عباس شوہر کی محبت میں پہلی گوشت بنانے کو تیار! ڈش کون سی گی؟

image

زارا نور عباس ایک خوبصورت اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم اداکار ہیں۔ زارا اپنے خاندان اور دوستوں سے خاصی قریب ہیں اور حال ہی میں وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ معیاری وقت اور عید کے دن گزار رہی ہے۔

عیدالاضحیٰ پر زارا نور عباس اے پلس کے عید اسپیشل شو میں نظر آئیں۔ شو میں انہوں نے قربانی کا گوشت کھانے اور تیار کرنے کے بارے میں بات کی اور کھانا پکانے کی مہارت کے بارے میں بھی تفصیلات بتائیں۔

زارا نے بتایا کہ، میں نے کبھی گوشت کو ہاتھ نہیں لگایا یہاں تک کہ میں اس کے قریب بھی نہیں جاتی، اور نہ ہی میں کبھی گوشت پکایا ہے۔

زارا نے مزید کہا کہ، آج کل میں لاہور میں ہوں اور عید اور مہمانوں سے لطف اندوز ہو رہی ہوں، لیکن اس دوران کچن میں نہیں گئی۔ میں عام طور پر کھانا نہیں پکاتی، میرے شوہر ہمیشہ مجھ سے کچھ پکانے کی فرمائش کرتے ہیں۔

انہوں نے دلچسپی سے پرجوش انداز میں بتایا کہ، اب میں اپنے شوہر اسد کے لیے نمکین گوشت بنانے کا سوچ رہی ہوں۔ اسد اور اس کے تمام بھائی گوشت کے شوقین ہیں اس لیے میں نے اس ڈش کا انتخاب کیا۔

You May Also Like :
مزید