'نور جہاں' نام اسلیئے رکھا کیونکہ ۔۔ زارا نور عباس نے پہلے بیٹے کے انتقال کے بعد بیٹی کیلیئے یہ نام کیوں منتخب کیا؟

image

حال ہی میں زارا نور عباس نے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی بیٹی کے نام سے متعلق بتایا کہ انہوں نے نور جہاں نام کا انتخاب کیوں کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ، "جب میں پہلی بار حاملہ ہوئی تو میرے ہونے والے بیٹے کا انتقال ہوگیا تھا جس کا نام میں نے ’اورنگزیب‘ رکھنا تھا۔ مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کی دو بہنیں تھیں جہاں آرا اور نور جہاں، جب بیٹی پیدا ہوئی تو اس خیال کے ساتھ مجھے یہ نام بہت پسند آیا تھا۔"

زارا نے مزید کہا کہ، "میرے سُسر نے بھی بولا کہ نورِ جہاں نام رکھو، کیونکہ ان کو ملکہ ترنم نور جہاں یاد آگئی تھیں۔"

واضح رہے کہ 2017 میں زارا اور اسد کی شادی کے چند سال بعد اسد صدیقی نے جنوری 2022 میں انکشاف کیا تھا کہ کچھ طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے زارا کا ایک حمل ضائع ہوا تھا۔ اور اب رواں سال مارچ میں ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

You May Also Like :
مزید