شادی زنا جیسی برائیوں سے روکتی ہے ۔۔ زارا نور عباس نے کم عمر میں شادی کرنے کی وجہ بتا دی

image

معروف اداکارہ زارا نور عباس نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے جلدی شادی کرنے سے متعلق فائدے بتائے اور ساتھ میں یہ بھی بتایا کہ انہوں نے جلدی شادی کرنے کا فیصلہ کیوں کیا۔ زارا نے مشہور اداکار اسد صدیقی سے شادی کی جو شوبز کی شاندار جوڑیوں میں سے ایک ہے۔ میزبان احمد علی بٹ کے شو میں زارا نور عباس نے کم عمری کی شادیوں کے فوائد اور نقصانات پر بات کی۔

شادی ایک اچھی چیز ہے، یہ آپ کی زندگی میں استحکام لاتی ہے اور یہ آپ کو غیر ضروری تعلقات، زنا اور بریک اپ وغیرہ سے بچاتی ہے۔ ہمارے معاشرے میں کچھ ایسے تعصبات پائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے آپ کو کام سے ہاتھ دھونا پڑتے ہیں، آپ کو کام نہیں ملتا اور اگر آپ حاملہ ہیں تو کئی اچھے پراجیکٹس کے لیے آپ کو نہیں لیا جاتا۔ لہٰذا یہ کچھ چیزیں موجود ہیں جس کا ایک اداکارہ کو شادی کے بعد سامنا کرنا پڑتا ہے۔

You May Also Like :
مزید