جو سنا ہے مان لو، میرے پاس سمجھانے کا وقت نہیں! ژالے سرحدی نے ایسا کیوں کہا؟ دلچسپ ویڈیو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی

image

ژالے سرحدی سالوں سے مختلف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں، مگر اب وہ سوشل میڈیا پر زیادہ ایکٹو رہ کر اپنے مداحوں کو انٹرٹین کرتی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے اپنے انسٹاگرام پرایک دلچسپ ویڈیو پوسٹ کی، جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

پوسٹ کی گئی ویدیو میں ژالے سرحدی کہہ رہی ہیں کہ، "پیار ویار نہیں ہوتا مجھ سے، لڑائی کرنی ہے تو بولو۔"

ساتھ ہی کیپشن دیا کہ، "سب ہر وقت تکرار کیلیے تیار رہتے ہیں، چاہے مسئلہ پڑوسی کے تایا کی چچی کے دھوبی کے بیٹے کی خالہ کا ہی کیوں نہ ہو۔"

اس سے قبل بھی ژالے نے ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں لپسنگ کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "بھئی تیرے بارے میں ایک بات پتا چلی ہے! وہ کہتی ہیں، جو سنا ہے بھائی وہ مان لو، میرے پاس سمجھانے کا وقت نہیں ہے، تم چاہو تو اپنے پاس سے کچھ اور بھی شامل کر لو۔ جو سوچا ہے جیسے سوچنا ہے ویسے سوچو۔"

You May Also Like :
مزید