تیسری بیوی ہوں، ہر بات مانتے ہیں ۔۔ اداکار ضیاء محی الدین کیسے انسان تھے اور ان کی اہلیہ کونسی مشہور اداکارہ ہیں؟

image

ضیا محی الدین کی تیسری اہلیہ کا تعلق بھی شوبز انڈسٹری سے ہے، ضیا محی الدین کی تیسری اہلیہ عذرا محی الدین ہیں، صدا کار نے عذرا محی الدین سے 1994 میں شادی کی تھی۔ عذرا محی الدین سے ان کی ایک بیٹی ہے۔ 53 سالہ عذرا محی الدین پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک مشہور اداکارہ ہیں۔ انہوں نے ڈھیر سارے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کے نامور ڈراموں میں دو قدم دور تھے، یہ رہا دل، تم کون پیا، میری ذات ذرہ بے نشاں، بُری عورت، بول میری مچھلی وغیرہ شامل ہیں۔

نجی ٹی وی کے مارنگ شو میں ایک مرتبہ عذرا نے شرکت کی جہاں اپنے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ: " مجھ سمیت میرے شوہر گھر میں کھانے کے معاملے میں سختی سے پیش آتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فرض کریں اگر میں نے اپنی بیٹی کو ڈانٹا تو باپ کہتا ہے کہ آجاؤ میری بیٹی کو کیوں ڈانٹ دیا تو ہمارے ہاں ایسا نہیں ہوتا بلکہ میرے شوہر بھی میرا ساتھ ہی دیتے ہیں اور میں جس کام کے لیے منع کروں تو وہ بھی اس کام سے منع کرتے ہیں۔ یہ نفسیات چیز کہلاتی ہے جو ہم اکثر گھروں میں دیکھتے ہیں۔ وہ کم کھاتے تھے مگر چاہتے تھے کہ وہ ٹیبل پر سب کچھ ہو۔ ان کی روٹی چائے کی پلیٹ کے برابر بنتی ہے۔ "

واضح رہے کہ عذرا ضیا محی الدین کی تیسری بیوی تھیں، ان سے قبل اداکار و ہدایتکار 2 شادیاں کر چکے تھے جو ناکامی کے باعث ٹوٹ گئیں تھیں۔

You May Also Like :
مزید