کوئی گلی سے بھی گزرے تو کھانا ہمارے گھر کھا کر جائے ماں کے بارے میں بات کرتے ہوئے زبیدہ طارق کے بیٹے رو پڑے

image

"یہ مشہور ہے کہ ہماری گلی سے کوئی گزرے تو وہ بھی ہمارے گھر کھانا کھا کر جائے. یہ امی کی روایات ہیں جنھیں ہم آج تک قائم رکھے ہوئے ہیں"

یہ کہنا ہے معروف شیف زبیدہ طارق کے صاحبزادے حسین طارق کا جو خود بھی شیف ہیں. حال ہی میں مصالحہ ٹی وی پر انٹرویو دیتے ہوئے اپنی والدہ کے ذکر پر رو پڑے

حسین طارق کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کو گزرے اب 6 برس ہونے والے ہیں وہ گھر کی رونق تھیں. انھوں نے کبھی میری اہلیہ صبا کو بہو نہیں سمجھا بلکہ بیٹی کی طرح محبت دی.

ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ صبا نے بھی ان کی خدمت می میں کوئی کسر نہیں چھوڑی. واضع رہے کہ زبیدہ طارق انور مقصود کی بہن تھیں اور ٹی وی شوز میں کھانا پکانے کی تراکیب کے علاوہ گھریلو ٹوٹکے بتانے کے حوالے سے بھی شہرت رکھتی تھیں.

You May Also Like :
مزید