بال لمبے اور مضبوط بنانے میں ہئیر آئل کا سب سے اہم کردار ہوتا ہے۔ آپ بھی اس بات کو سمجھتی ہوں گی اور مختلف قسم کے آئل استعمال کرتی رہی ہوں گی۔
لیکن پھر بھی اگر آپ کو کوئی فرق نظر نہیں آرہا تو ایک مرتبہ اس عام تیل کو بھی آزمالیں ہوسکتا ہے کہ اس سے آپ کے بالوں کی کھوئی ہوئی خوبصورتی دوبارہ بحال ہوجائے۔
ٹپ:
٭ دو پیاز کاٹ لیں اور چھیل کر ان کا رس نکال لیں۔
٭ اس رس میں دو چمچ لیموں کا رس اور چار چمچ ایلوویرا جل کو اچھی طرح مکس کرلیں۔
٭ پھر اس میں ناریل کا تیل دو چمچ ڈال کر مکس کر کے ایک تیل تیار کرلیں۔
٭ اس تیل کو بالوں کی جڑوں میں ہفتے میں دو مرتبہ استعمال کریں اور ایک آدھے گھنٹے یا پچیس منٹ کے بعد کسی اچھے شیمپو سے سر دھو لیں۔
٭ پیاز میں موجود سلفر اور ناریل کے تیل میں شامل پوٹاشیم کی وافر مقدار بالوں کو لمبا، گھنا اور مضبوط کرنے کا کام انجام دیتا ہے۔