گنج پن سے بچنا چاہتے ہیں تو ان 5 غذاؤں کا استعمال لازمی کریں کیونکہ یہ ۔۔۔۔۔۔۔۔

image

بالوں کی خوبصورتی تو ہم سب کو پسند ہوتی ہے کیونکہ کہا جاتا ہے کہ بال ہی عورت کی اصل خوبصورتی ہیں اور اس کے لئے ہر قسم کے نسخے، ٹوٹکے، دوائیں یہاں تک کہ سر کے اندر انجیکشن تک لگوا لیتی ہیں مگر پھر بھی بالوں کے معاملے میں مطمئن نہیں ہو پاتی ہیں۔ جوکہ ایک بڑی پریشانی ہے اور اسی وجہ سے کہیں نہ کہیں ہم گنج پن کی طرف چلے جاتے ہیں اور بال یوں تیزی سے گرتے ہیں کہ گنج پن آجاتا ہے۔

گنج پن کی کئی ایک وجوہات ہوتی ہیں کچھ لوگوں کی جینز میں ہی یہ مسئلہ ہوتا ہے اور کہیں ہارمونل افیکٹ کی وجہ سے یہ مسئلہ بڑھ جاتا ہے۔ مگر گجن پن کو ختم کرنے کے لئے اگر آپ کو جسم میں کسی چیز کی موجودگی کی ضرورت ہے تو جز کیروٹین ہے جس کے ساتھ لیوٹین اور زیاژنتی کا ہونا بھی لازمی ہے اور اگر یہ وٹامن ہمارے جسم میں یا سر کے خلیات میں شامل نہ ہوں تو ہمارے بالوں کی نہ تو جریں مضبوط ہوسکتی ہیں اور نہ ہی ہم گنج پن سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

یہاں ہم آپ کو روزمرہ کے استعمال کی وہ عام غزائیں بتا رہے ہیں جو آپ کو گنج پن کنٹرول کرنے اور بالوں کی نشوونما میں قدرتی طور پر اضافہ کرنے میں مدد دے سکتی ہیں:

غذائیں:

گرین ٹی:

گرین ٹی میں Epigalloconchin Gallate نامی جز پایا جاتا ہے جوکہ بالوں کی حفاظت کے لئے بہت مفید ہوتا ہے۔اس سے بالوں کی نشوونما بڑھتی ہے اور بالوں کے جھڑنےکو کنٹرول کرتی ہے۔

ناریل کا تیل:

یہ عام طور پر خوبصورتی، جلد کی دیکھ بھال، بالوں کی دیکھ بھال، اور مجموعی صحت کے لئے مفید ہے۔ اس میں ٹرائلیسیرائڈس (ایم سی ٹی)،لورک ایسڈ پایا جاتا ہے جو بالوں کو گرنے سے بچانے اورگنج پن کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتاہے۔

پیاز:

پیاز میں کوسیرٹین نامی انزائمز، الفا 5 ریڈکٹیس اور آکسیڈیٹیو پائے جاتے ہیں جو بالوں کو جھڑنے سے روکنے میں مدد دیتے ہیں۔

ہلدی:

ہلدی میں ایسے متحرک مرکبات پائے جاتے ہیں جو کرکومینوائڈز کہلاتے جو صحت کے ساتھ ساتھ بالوں کو بڑھانے میں آپ کی خاصی مدد کرسکتے ہیں مگر اعتدال سے استعمال کرنا مفید ہے۔

کدو کے بیج:

کدو میں آئرن، زنک، میگنیشیم، الفا -5 ریڈکٹیس اور اینٹی آکسیڈینٹ ہوتے ہیں جو بالوں کی نشوونما کو فروغ دیتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Ganjapan Se Mehfooz Rakhne Wali Giza

Ganjapan Se Mehfooz Rakhne Wali Giza - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Ganjapan Se Mehfooz Rakhne Wali Giza. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.