2 منٹ ہلدی کو چولہے پر بھونیں اور پھر ۔۔ بھنی ہوئی ہلدی کو چہرے پر لگانے سے کیا ہوتا ہے؟ ایسی کمال کی بیوٹی ٹپ جو پارلر والے بھی نہیں بتاتے

image

گرمیوں میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والی چیز آپ کی جلد ہوتی ہے، جو کہ سورج کی تیز شعاؤں کی وجہ سے آپ کا رنگ تو خراب کرتی ہی ہے ساتھ میں جلد کے انفیکشن اور بیماری کا سبب بھی بنتی ہے۔

اور اس موسم میں ان لڑکیوں کو سب سے زیادہ نقصان ہوتا ہے جو باہر کالج، یونیورسٹی یا جاب کیلیئے نکلتی ہیں۔ ایسے میں اسکن دو رنگوں میں بنٹ جاتی ہے، جو کہ دیکھنے میں بہت بری لگتی ہے۔

اسلیئے آج وومن کارنر اپنی بہنوں کے لیئے لایا ہے ایک ایسی کمال کی ریمیڈی، جو ان کی اس مشکل کو آسان کردے گی۔ بس چند اجزاء سے بنایا گیا یہ ماسک آپ کی جلد پر ہونے والے سن ٹین اور دھبوں کو دور میں آپ کی مدد کرئے گا۔

فیس پیک کیلیئے درکار اجزاء:

۔ ہلدی 1 چمچ

۔ دودھ 1 چمچ

۔ شہد ½ چمچ

بنانے کا طریقہ:

۔ ایک برتن میں پسی ہوئی ہلدی ڈال کر اسے بھون لیں، یہاں تک کہ اسکا رنگ براؤن ہوجائے

۔ اسکے بعد ایک پیالے میں نکال کر بھنی ہوئی ہلدی میں دودھ اور شہد ڈال کر مکس کریں، فیس پیک تیار ہے

۔ اب اسے چہرے، گردن اور ہاتھوں پر اچھی طرح سے لگا کر 15 سے 20 منٹ بعد دھولیں

۔ اس ریمیڈی کو ہفتے میں دو بار استعمال کریں، انشاءاللّٰہ بہترین رزلٹ آپ خود دیکھیں گی

You May Also Like :
مزید

Haldi Face Pack For Sun Tan

Haldi Face Pack For Sun Tan - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Haldi Face Pack For Sun Tan. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.