شادی کے دن بھی ڈرامہ سیٹ پر تھیں، اب جڑواں بچے بھی ہیں ۔۔ اداکارہ زہرے عامر کی شادی کیسے ہوئی تھی؟ ان سے متعلق کچھ دلچسپ باتیں

image

اداکارہ زہرے عامر ڈرامہ سیریل اڑان سے اپنی شہرت بنانے والی ایسی اداکارہ ہیں جن کا ہر ڈرامہ ان کی منفرد اداکاری کو کھل کر واضح کرتا ہے۔ یہ ایک بہترین ماڈل بھی ہیں انہوں نے ماڈلنگ سے کیرئیر شروع کیا اور یہیں سے انہوں نے شوبز کی دنیا میں قدم جمائے۔ زہرے عامر اپنی شادی کے دن بھی ڈرامے کے سیٹ پر موجود تھیں۔ مارننگ شو میں انہوں نے اپنی شادی کے دن اور شادی کے جوڑے سے متعلق بتاتے ہوئے کہا تھا کہ:

" جس دن میری مایوں تھی اس دن بھی میں ڈرامہ سیریل اڑان کے سیٹ پر شوٹنگ میں مصروف تھی اور میں روزانہ شوٹنگ پر آتی تھی اور کام بھی کرتی تھی، پھر گھر جا کر اپنی ہی شادی کی تقریبات مہمانوں کی طرح انجوائے کی ہیں۔ میری شاید کی سب سے منفرد بات جو مجھے لگتی وہ یہ ہے کہ میں شروع سے ہی شادی کے مہنگے سے جوڑے خریدنے کے خلاف تھی کیونکہ اب تو 8 یا 10 لاکھ میں ہی اچھے جوڑے ملتے ہیں۔ میں جس وقت اڑان کے سیٹ پر تھی، وہیں ایک ڈیزائنر کا جوڑا آیا جس کو دیکھ کر مجھے لگا کہ یہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کے لئے بنی ہوں، چونکہ مجھے شروع سے سفید رنگ کے دلہن کے جوڑے پسند تھے، میں نے اپنی شادی پر وہی جوڑا پہنا جو میں نے اڑان کے سیٹ پر دلہن بنتے ہوئے پہنا تھا، میں نے جب اس جوڑے کی ڈیزائنر سے اس کی قیمت معلوم کی تو انہوں نے بتایا کہ یہ 5 لاکھ کا ہے تو یہ جان کر مجھے بہت حیرانی بھی ہوئی مگر سوچ لیا کہ یہی جوڑا میں اپنے خاص دن پر پہنوں گی۔ ڈیزائنر مجھے یہ جوڑا بیچنے کے لئے تیار تھیں، لیکن میں نے ان سے کہا کہ میں خریدنا نہیں چاہتی ہوں، مجھے کرائے پر دے دیں، میں آپ کا کرایہ دے دوں گی اور شادی کے اگلے دن واپس کردوں گی۔ وعدے کے مطابق میں نے اپنی شادی کے بعد اگلی صبح ان کا جوڑا واپس کردیا۔ اسی طرح میں نے اپنی شادی پر جو بھی جیلوری پہنی وہ سب کرائے کی تھی، کیونکہ میں فالتو خرچہ بالکل بھی پسند نہیں کرتی ہوں۔ "

اداکارہ زہرے 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں تھیں اور ان کی شادی ان کے قریبی دوست سے ہوئی جوکہ امریکہ میں مقیم تھا اور 7 سال تک دونوں کی فیس بک کے ذریعے بات چیت تھی۔ زہرے پہلے اٹلی میں ہوا کرتی تھیں اور پھر جب یہ پاکستان واپس آئیں تو ان کے لئے عامر بھی امریکہ سے چھٹیاں لے کر فوری پاکستان آئے اور آتے ہی انہوں نے زہرے کی والدہ سے رشتے کی بات کرلی اور یوں ان کی منگنی اور پھر جلد ہی شادی ہوگئی۔ زہرے کے شوہر پہلے مستقل امریکہ میں مقیم تھے، مگر پھر انہوں نے شادی کے لئے پاکستان کا رخ کیا اور اب یہیں پاکستان میں رہائش پزیر ہیں، یہیں پر اپنا بزنس سیٹ کر لیا ہے۔

اب ان کے جڑواں بیٹے ہیں۔ جن کے نام انہوں نے عیسائیوں کی روایات سے ملتے جلتے رکھے ہیں۔ ایک بیٹے کا نام آرسیان اور دوسرے کا نام سائے ہے۔ انہوں نے اپنے بچوں کی تصاویر عید پر اور اس سے قبل سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو سب مداحوں نے خوب پسند کیں۔

You May Also Like :
مزید