صرف ایک پیالہ دودھ سے 1 کلو دہی کیسے بنائیں؟ جانیں جھٹ پٹ دہی گھر میں ہی بنانے کا آسان طریقہ اور کریں اپنی مشکل آسان

image

گھروں میں دہی بڑے بنانے ہوں یا رائتہ وغیرہ بنانے کے لیے دہی کم پڑجائے تو کافی مشکل ہوتی ہے. اس لئے آج ہم آپ کو ایسا طریقہ بتانے جارہے ہیں جس سے صرف ایک گلاس دودھ سے ہی آپ ایک کلو دہی بنا سکتے ہیں. آئیے جانتے ہیں اس کا طریقہ.

ایک کپ میں دودھ لیں اور موٹے پیندے والی دیگچی میں صرف2 چمش دودھ چھوڑ کر باقی ڈال دیں اور درمیانی آنچ پر پکائیں. الگ کیے ہوئے دودھ میں آدھا چمچ کارن فلور ڈالیں اور مکس کر کے دیگچی میں ڈال کر ابالیں. چولہا بند کردیں. جب دودھ ہلکے سے تھوڑا زیادہ گرم ہو تو 4 چمچ میٹھا دہی شامل کر کے دیگچی کو اچھی طرح چلائیں. ڈھکن لگا کر سائے والی جگہ پر رکھ دیں اور ایک موٹے گیلے کپڑے سے ڈھانپ دیں. اوپر ایک اور کپڑا ڈال کر 6 گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں

دوسری طرف ایک پین میں 4 چمچ کارن فلور ڈالیں اور 3 گلاس پانی ڈال کر ابال لیں. 2، 3 منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں.

اب تیار کیے ہوئے دہی کو ایک بڑے برتن میں نکالیں اور کارن فلور والا آمیزہ اس میں ہلکے ہلکے ڈال کر مکس کریں. لیجیے ایک پاؤ دودھ سے ایک کلو میٹھا گاڑھا دہی تیار ہے.

خیال رہے کہ یہ اصلی دہی کا نعم البدل ہر گز نہیں ہے بلکہ یہ وقتی ضرورت کو پورا کرنے اور دہی سے بننے والی ڈشز کو بنانے میں کام آسکتا ہے.

You May Also Like :
مزید

Aik Kilo Dahee Bananay Ka Tarika

Aik Kilo Dahee Bananay Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Aik Kilo Dahee Bananay Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.