بجلی کا بل آدھے سے بھی کم۔۔ جانیں بغیر آن کیے کپڑے استری کرنے کا وہ راز جو آپ کے ہزاروں روپے بچائے

image

استری بہت زیادہ بجلی کھینچتی ہے اس لئے آج ہم آپ کو کچھ ایسے طریقے بتائیں گے جن سے آپ کپڑوں کو استری بھی کرسکیں گے اور بجلی کی بچت بھی ہوگی.

اس طریقہ کار کے لئے آپ کو استری کا پلگ، سوئچ سے نکالنا ہوگا. اس کے بعد کپڑے پر پانی کا اسپرے کر لیں اور استری کو باورچی خانے میں لے جائیں اور چولہا جلا کر استری کے نچلے حصے کو تھوڑے فاصلے سے آگ سے گرم کر لیں. پھر یہ گرم استری اسٹینڈ پر رکھے گئے کپڑے پر پھیریں. ساری شکنیں دور ہوجائیں گی.

اسی طرح اگر آپ استری استعمال نہیں کرنا چاہتے تو گھر کی کوئی بھی دیگچی یا پین استعمال کرسکتے ہیں لیکن نان اسٹک برتن نہ استعمال کریں..اس برتن کو آگ پر گرم کریں اور گیلے کیے ہوئے کپڑے پر پھیریں.

روٹی بیلنے والا بیلن بھی اس کام کے لئے زبردست ہے. بیلن کو گرم کر کے بہت آرام سے استری کی جاسکتی ہے.

البتہ اگر آپ چولہا جلا کر گیس بھی استعمال نہیں کرنا چاہتے تو ایک موم بتی جلا لیں اور بیلن کو اس پر گھما گھما کر گرم کرتے جائیں اور کپڑے استری کرتے جائیں. نتائج آپ کو حیران کردیں گے.

You May Also Like :
مزید

Tip To Reduce Electricity Bill

Tip To Reduce Electricity Bill - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Tip To Reduce Electricity Bill. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.