گرمی تو برداشت سے باہر ہوگئی ہے. ساتھ ہی بجلی کی بڑھتی قیمتوں نے اچھے بھلے کھاتے پیتے خاندانوں کو بھی اے سی بند کر کے گرمی میں بیٹھنے پر مجبور کردیا ہے. اس لئے آج ہم کچھ ایسے زبردست اور سستے طریقے لائے ہیں جن سے گرمی کی شدت بھی ٹھنڈک میں بدل جائے گی اور بجلی کا بل بھی زیادہ نہیں آئے گا.
بازار میں جیل والی کین آپ کو آسانی سے مل جائیں گی. یہ کین 4 عدد خرید لیں اور ان میں برف جما لیں. گرمی کے وقت کسی برتن میں یہ جیل والی کین کمرے کے ہر کونے میں رکھ دیں. آپ کا کمرہ اے سی جیسا ٹھنڈا ہوجائے گا.
اگر بار بار بجلی جانے سے فریج میں رکھی چیزیں خراب ہونے کا ڈر ہو تو بھی یہ جیل والی کین آپ کے بہت کام آسکتی ہے. بس برف جمی کین فریج میں رکھ دیں اس سے فریج میں ٹھنڈک رہے گی اور چیزیں خراب نہیں ہوں گی.
کمرے کے دروازے اور کھڑکیوں پر گیلے پردے یا گیلی چادریں لٹکائیں اس سے کمرے میں ٹھنڈک کا اثر پیدا ہوگا.
کمرے کے فرش پر پھٹکری والے پانی سے پونچھا لگائیں اس سے بھی کمرہ ٹھنڈا ہوجائے گا.