کیا آپ کے فریج سے بھی پانی گرتا ہے۔۔ جانیں قیمتی فریج کو اس سے ہونے والے نقصان سے کیسے بچائیں؟

image

فریج کتنا ہی مہنگا کیوں نہ خرید لو، چند سالوں میں خراب ہوجاتا ہے. اس کی وجہ کوالٹی سے زیادہ ہماری اپنی غلطی ہوتی ہے جو فریج کو خراب کردیتی ہے. ایسی ہی ایک غلطی فریج سے رسنے والا پانی ہے جس کا ہم نوٹس نہیں لیتے لیکن یہ پانی پوری مشین کی تباہی کی وجہ بن جاتا ہے.

فریج کے نیچے رسنے والا پانی دراصل اندر کی برف پگھلنے سے خارج ہوتا ہے. یہ پانی فریج کے ربر کو خراب کرتا ہے، زنگ کی وجہ بنتا ہے، اندر رکھیسبزیوں اور پھلوں کو خراب کرتا ہے اور فریج میں بدبو بھی پیدا کرتا ہے.

اس پانی کو بروقت نکالنا بہت ضروری ہے. فریج میں سب سے آخر میں سبزیاں اور پھل رکھنے کے لیے پلاسٹک کی دراز ہوتی ہے. اس کی ٹرے کے پیچھے ہاتھ لگائیں تو ایک سوراخ موجود ہوتا ہے. یہ سوراخ پانی باہر نکالنے کے لئے ہوتا ہے لیکن اکثر اس میں کچھ پھنس جاتا ہے جس کی وجہ سے پانی جمع ہونے لگتا ہے.

سب سے پہلے فریج خالی کر کے بند کر دیں اور تار نکال دیں. اب کسی لمبے تار کو سوراخ میں ڈالیں تاکہ پھنسی ہوئی چیزیں نکل جائیں اور پانی نکل جائے. فریج کو اچھی طرح صاف کرنے کے بعد زیتون کا تیل کا تیل موٹے کپڑے میں لگا کر اندر باہر اچھی طرح پونچھیں اور فریج خشک کر لیں. فریج کو بہتر حالت میں رکھنے کے لیے یہ عمل ہر مہینے کریں.

You May Also Like :
مزید

Fridge Water Leakage Solution

Fridge Water Leakage Solution - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Fridge Water Leakage Solution. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.