دیوار کو نمی اور سیم سے بھی بچائے۔۔ صرف 200 میں گھر کو ٹھنڈا رکھنے کا سب سے سستا طریقہ کون سا ہے؟

image

جیسے ہی دھوپ نکلتی ہے تھوڑی دیر میں گھر کسی تندور کی طرح گرم ہوجاتا ہے. اس کی وجہ یہ ہے کہ گھر کی چھت اور دیواریں گرمی جذب کر لیتی ہیں. چھت کو ہیٹ پروف کرنے کے تو بہت سے طریقے مارکیٹ میں آچکے ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو دیواریں ہیٹ پروف کرنے کا انتہائی سستا طریقہ بتائیں گے جس سے گھر کے اندر اے سی چلانے کی بھی ضرورت نہیں رہے گی.

سب سے پہلے گھر کی تمام دیواروں کو اچھی طرح صاف کر کے اسے پانی سے تر کر لیں. اب ایک بڑی سی بالٹی میں ایک حصہ ایکرائلک ڈال کر پانی میں اچھی طرح مکس کر لیں. 4 حصہ کسی بھی سستی کمپنی کا ڈسٹمپر ڈال دیں اور دوبارہ مکس کر لیں. اب بوری والا پلاسٹک آف پیرس لیں اور 7 سے 8 حصے ڈال کر اسے بھی ہاتھ سے ایسے مکس کریں کہ کوئی گٹھلی نہ رہ جائے.

ان تمام چیزوں کو دیوار پر پینٹ کر دیں. ڈسٹمپر کی وجہ سے پلاسٹر آف پیرس 10 منٹ تک نہیں سوکھے گا. اس لئے یہ کام تیز تیز کرنا ہے. پینٹ سوکھ جائے تو ایک کوٹ اور لگا دیں.

یہ پینٹ چھت کے اوپر اور دروازے پر بھی کیا جاسکتا ہے. یہ نہ صرف گرمی میں دیوار گرم ہونے سے روکے گا بلکہ سردی کے موسم میں گھر کو سرد ہواؤں سے متاثر ہونے سے بھی بچائے گا.

You May Also Like :
مزید

Wall Heat Proofing And Cooling

Wall Heat Proofing And Cooling - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Wall Heat Proofing And Cooling. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.