کہیں آپ کا فریج بھی زیادہ بجلی تو نہیں خرچ کررہا؟ دیکھیں اسے ٹھیک کرنے کا طریقہ

image

اکثر لوگ اس بات کہ شکایت کرتے ہیں کہ ہمارے گھر میں کوئی اے سی نہیں صرف فریج چلتا ہے اور بل بہت زیادہ آتا ہے. اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کا فریج زیادہ بجلی کیوں خرچ کررہا ہے.

سب سے پہلے فریج کو خالی کردیں اور تھرموسٹیٹ 1 یا 2 پر سیٹ کردیں. اس کے آدھے ایک گھنٹے بعد پیچھے کھڑے ہو کر فریج کی آواز سنیں کہ کمپریسر چل رہا ہے یا بند ہوگیا. اگر کمپریسر بند نہیں ہوا اور چل رہا ہے اس کا مطلب کہ یا تو آپ کا تھرموسٹیٹ خراب ہوچکا ہے یا پھر فریج کا ربر کسی جگہ سے پھٹ گیا ہے اور کولنگ خارج ہونے کی وجہ سے کمپریسر کو مسلسل کام کرنا پڑ رہا ہے. فریج کا ربر گھر پر خود ٹھیک کرنے کے لئے یہ ویڈیو دیکھیں

دوسرا ایک مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ فریج کی کولنگ کرنے کے بعد کمپریسر تو بند ہوجاتا ہے لیکن کمپریسر کام کرنے کے لئے بہت زیادہ امپیئر یعنی کرنٹ لیتا ہے. اس کو چیک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ فریج کی دو تاروں میں سے کسی بھی ایک پر امیٹر کےزریعے اس کے امپیئر چیک کیے جائیں. اگر 2 سےزیادہ امپیئر آئیں تو اس کا مطلب کمپریسر کو کولنگ کے لئے بہت زور لگانا پڑ رہا ہے. ایسا اس وقت بھی ہوتا ہے جب فریج کو بار بار اہک جگہ سے دوسری جگہ رکھا جائے یا پھر مرمت وغیرہ کے دوران فریج میں کوئی تیل کا قطرہ یا مٹی کازرہ پھنس جائے. اس کے علاوہ گیس کم ہونے کی وجہ سے بھی کمپریسر زور لگانے کے باوجود کام نہیں کرپاتا.

تیسری وجہ یہ ہوتی ہے کہ کمپریسر کے ساتھ موجود کیپیسیٹر خراب ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے وہ بجلی تو خرچ ہوتی ہے لیکن کولنگ نہیں ہوتی. اس صورتحال میں مکینک سے رابطہ کرنا بہت ضروری ہے.

You May Also Like :
مزید

Fridge Consume Extra Electricity

Fridge Consume Extra Electricity - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Fridge Consume Extra Electricity. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.