صرف 10 منٹ میں پورا فریج کیسے صاف کریں؟ بکرا عید سے پہلے فریج کی صفائی اور اس میں جگہ بنانے کی چند آسان ٹپس

image

بکرا عید میں چند ہی دن باقی ہیں. ایسے میں خاتون خانہ کا کام بہت بڑھ جاتا ہے. سب سے اہم کام وقت پر قربانی کے گوشت کو فریز کرنا ہے جس کے لئے فریج کا صاف ہونا بہت ضروری ہے. اس لئے آج ہم آپ کو صرف 10 منٹ میں ہی فریج کو صاف ستھرا کرنے کا طریقہ بتائیں گے.

سب سے پہلے فریج کو بند کر کے تار الگ کردیں. اب فریزر میں جمی برف پر نمک چھڑک دیں. کچھ خواتین فریج صاف کرتے ہوئے گرم پانی بھی ڈالتی ہیں جو کافی خطرناک ہے اور اس سے فریج پھٹ بھی سکتا ہے کیونکہ فریج میں مختلف گیس موجود ہوتی ہیں.

اگر آپ گرم پانی ڈالنا چاہتی ہیں تو گرم پانی میں نمک ڈال کر اسے برف پر ڈالیں اور اس بات کا دھیان رکھیں کہ پانی فریج یا فریزر پر براہ راست نہ لگے.

اب برف جگہ چھوڑنے لگے تو اسے اسکریپر سے نکال کر بیسن میں ڈال دیں اور ایک برتن میں نمک، سرکہ اور پانی ڈال کر محلول تیار کر لیں. اس محلول میں موٹا تولیا بھگو کر فریج اور فریزر اچھی طرح پونچھ لیں. فریج میں جہاں جہاں زنگ لگ رہا ہو وہاں سرسوں یا زیتون کا تیل لگا لیں.

اگر سبزی اور پھل موجود ہیں تو انھیں کاٹ کر ڈبوں میں رکھ دیں تاکہ جگہ بن سکے. فریزر کے نیچے نمک چھڑک دیں اس طرح برف دوبارہ نہیں جمتی. لیجیے آپ کا فریج عید پر گوشت وغیرہ محفوظ کرنے کے لیے تیار ہے.

You May Also Like :
مزید

Fridge Saaf Karnay Ka Tarika

Fridge Saaf Karnay Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Fridge Saaf Karnay Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.